ہندواڑہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے انوائرنمنٹ ہال میں ایک میگا پبلک دربار کم شکایات ازالے کیمپ کی صدارت کی تاکہ لوگوں کی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لیا جاسکے اورساتھ ہی ضلع کپواڑہ کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا جاسکے۔عوامی دربار میں معاشرے کے تمام طبقوں کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا جس کے دوران شرکأ نے مشیرموصوف کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے ان سے مداخلت کی درخواست کی۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دربار عوام اور اِنتظامیہ کے درمیان کمیو نی کیشن گیپ کو کم کرنے کے علاوہ بنیادی سطح سے براہِ راست جائزہ حاصل کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ عوام اور عوامی نمائندے کھلے دل سے اَپنے مطالبات پیش کر رہے ہیں۔مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی آن لائن خدمات پیش کرنے کے معاملے میں ملک میں سرفہرست ہے جو شکایات کے فوری ازالے اور شفاف اِنتظامی نظام کے بارے میں یوٹی حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت ہے۔اُنہوں نے گذشتہ کچھ برسوں میں بنیادی ڈھانچے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاںدو جدید ترین ایمز اور کینسر ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں بجلی سپلائی کو بہترکیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ گذشتہ کچھ برسوں میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھایا گیا ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ پر خوشی کا اِظہا رکیا اور اُنہوں نے مزید کہا کہ کپواڑہ ضلع میں بھی سیاحوں کی آمد میں بے مثال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اِس موقعہ پرچیئرمین ڈی ڈی سی ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی، صدر بلدیہ، پی آر آئی ایس، یو ایل بیز اور سول سوسائٹی ممبران نے مطالبات پیش کئے اور جی ایم سی بلڈنگ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے، بجلی کی فراہمی کو منظم کرنے، سادھنا ٹنل کی تعمیر، کپواڑہ اور ہندواڑہ میں مکمل وائلڈ لائف ڈویژن، مختلف محکموں میں افرادی قوت کی کمی کے سمیت دیگرمسائل کے بارے میں میمورنڈم بھی پیش کیا۔ اُنہوں نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام مطالبات اور مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ بروقت حل کرنے کے لئے اٹھایا جائے گا۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے استفادہ کنندگان میں مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں کے تحت منظوری نامے تقسیم کئے ۔انہوں نے خروٹ پروسسنگ، فش فارمنگ، بھیڑ پالن، ڈی آئی سی، پی ایم ای جی پی اور دیگر میں کامیاب منصوبے رکھنے والے نوجوان کامیاب کاروباریوں سے بھی بات چیت کی۔ نوجوان کاروباریوں نے اپنے تجربات اور کامیابی کی داستانیں عام لوگوں کے ساتھ شیئر کی۔اس دوران مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی ای۔افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے مشیرموصوف کو ضلع میں کامیابیوں اور ترقی کے بارے میں آگاہ کیا ۔اُنہوں نے مشیر کو بتایا کہ رواں مالی برس کے آخر تک ضلع میں 3000 کام مکمل ہو جائیں گے۔اِس موقعہ پر چیئرمین ضلعی ترقیاتی کونسل عرفان سلطان پنڈتپوری، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی حاجی فاروق میر، چیئرمین ہندواڑہ میونسپل کمیٹی، چیئرمین لنگیٹ میونسپل کمیٹی، ممبران ضلع ترقیاتی کونسل، چیئرپرسن بلاک ڈیولپمنٹ کونسل، ایس ایس پی ہندواڑہ، پی آر آئیز، سول سوسائٹی کے اراکین، ٹریڈ آرگنائزیشن اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔بعد میںمشیرموصوف نے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے جی ایم سی ہندواڑہ کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا۔










