سری نگر//اینٹی کورپشن بیورونے سری پرتاپ کالج کے اشتراک سے آج کالج کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ ویجی لنس بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا جس کا موضوع ’’رشوت خوری سے احتراز کرو ۔قوم کی خدمت کرو‘‘تھا۔پرنسپل کالج پروفیسر ( ڈاکٹر) غلام جیلانی قریشی نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میںاینٹی کورپشن بیورو( اے سی بی) کے تمام معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے معاشرے کی مختلف سطحوں پر شفافیت اورکورپشن فری مینجمنٹ پر قوم کی تعمیر کے لئے اَقدامات کرنے پر زور دیا۔سینئر سپراِنٹنڈنٹ پولیس اے سی بی ظہور احمد نے رشوت ستانی کی روکتھام کے لئے شعور کے کردار پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا ۔اے سی بی کے قانونی مشیر جیلانی ڈار اور اِنجینئر اعجاز مسعود نے رشوت ستاتی کی برائیوں اور اِس بدعت کو روکنے کے لئے تدارکاتی اَقدامات پر روشنی ڈالی۔تقریب کو ڈاکٹر جاوید حسن نے کوآرڈی نیٹ کیا جس میں زائد اَز 200 طلباء نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام ایک اِستفساری سیشن سے ہوا جس میں سوال جواب کے سیشن شامل تھے۔










