A landmine blast near the Line of Control in Mendhar Poonch

مینڈھر پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بارودی سرنگ دھماکہ

تین فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل / پولیس

سرینگر// جموں کے پونچھ مینڈھر علاقے میں کنٹرول لائن کے نزدیک زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک بارودی سرنگ کی زد میں تین فوجی اہلکار آئیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کی پھگواری گلی میں ایک فوجی پارٹی جو معمول کے مطابق گشت پر جا رہی تھی جس دوران وہاں زیر زمین بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں زخمی فوجی اہلکاروں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کیلئے راجوری کے اسپتال ریفر کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک بارودی سرنگ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار شدید طو ر پر زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں فوجی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔