ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سول سیکرٹریٹ میں اَفسروں اور ملازمین کو ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ کا حلف دِلایا

جموں/سری نگر// قومی اتحاد کے دن کو منانے کے لئے سول سیکرٹریٹ جموں میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل نے سول سیکرٹریٹ کے اِنتظامی سیکرٹریوں، افسران اور ملازمین کو’ راشٹریہ ایکتا دیوس‘ کا حلف دِلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں سول سیکرٹریٹ سری نگر کے ملازمین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔اِسی طرح ضلع ترقیاتی کمشنروں کے علاوہ جموںوکشمیر کے صوبائی کمشنر وں کے دفاتر میں حلف برداری کی تقاریب منعقد کی گئیں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ31 ؍اکتوبر کو پورے ملک میں’ راشٹریہ ایکتا دیوس ‘ نہ صرف ہندوستان کے قومی یکجہتی کے معماربھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میںمنانے کے لئے، بلکہ ملک کی سلامتی، اتحاد اور سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہندوستان کے شہریوں کے عزم کا اعادہ کرنے کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔