چھٹی پر گھر آیا تھا بیول کا گلادبا کر قتل کیا ،اہلکار کا اعتراف جرم
سری نگر//جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں اتوار کو چھٹی پر گھر آنے والے ایک فوجی جوان کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سربجیت کور کو ہفتہ کی صبح کندے چک مارہین میں واقع اس کی رہائش گاہ پر گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد راج باغ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفتیش کے دوران، کور کے شوہر بھوپندر سنگھ کو حراست میں لیا گیا اور اس نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، اہلکار نے کہا، سنگھ ایک حاضر سروس فوجی ہے اور چھٹی پر گھر آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قتل کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔خاتون کی لاش قانونی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لیے اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔










