سرینگر//ہیلتھ کئیر ڈیلیوری سسٹم کی ڈیجیٹل ڈیلوری کو تقویت دیتے ہوئے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن جے اینڈ کے ( اے بی ڈی ایم ) نے آن لائن او پی ڈی ٹکٹوں کے اجراء کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ او پی ڈی ٹکٹنگ سسٹم ایک شہری /مریض کو اپنے گھر سے ہی او پی ڈی ٹکٹ آن لائن بُک کروانے کے قابل بنائے گا ۔ صحت کی دیکھ بھال کی سہولت کے کیو آر کوڈ کو ٹوکن بنانے کیلئے اسکین کرنے کی ضرورت ہو گی ۔ ٹوکن 12 گھنٹے کیلئے درست ہو گا جس کے اندر شہری کو جسمانی طور پر ہسپتال /صحت کی دیکھ بھال کی سہولت کو رپورٹ کرنے کی ضرورت ہو گی ۔ کوئی بھی شہری ٹوکن جاری کرنے کے 30 منٹ کے اندر ایک بار سے زیادہ ٹوکن کیلئے درخواست نہیں دے سکتا ۔ حکومت کے اس اقدام سے جموں و کشمیر کے شہریوں نے راحت کی سانس لی ہے جس سے ہسپتالوں میں لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی مشکلات میں آسانی ہو گی ۔ ڈیجیٹل ڈاکٹروں کے مشورے کے اجراء کیلئے اس عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔ صحت کے تمام اداروں کا کیو آر کوڈ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن جے اینڈ کے کی سرکاری ویب سائٹ abdmjk.in پر دستیاب ہو گا ۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی GOI, ABDM ایکو سسٹم کے اندر یو پی آئی ادائیگی کے گیٹ ویز کو مربوط کرنے پر کام کر رہا ہے تا کہ شہریوں کو ہسپتال کی فیس /چارجز جہاں بھی آن لائن لاگو ہو ادا کر سکیں ۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ماحولیاتی نظام بعد میں شہویوں کے صحت کے تمام ریکارڈز کو عمودی صحت کے ذخیرے میں ضم کرے گا جس کا انتظام ایک رضا مندی مینیجر کے ذریعے کیا جائے گا جو شہریوں کے صحت کے ریکارڈ کو جمع کرنے کے قابل بنائے گا اور اسے مناسب رضا مندی پر مبنی میکانزم کے ذریعے صحت فراہم کرنے والے کے ساتھ شئیر کرے گا ۔ صحت کے اعداد و شمار کو حکومت کے پاس جمع نہیں کیا جائے گا بلکہ ایک وفاقی ڈھانچے میں ملک بھر کے سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کے اداروں سمیت مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے شئیر کیا جائے گا ۔ تصور کردہ ڈیجیٹل ہیلتھ کئیر ڈیلیوری ماڈل اے بی ڈی ایم کی ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری ( ایچ ایف آر ) پر تصدیق شدہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک میں کاغذ کے بغیر ، ہموار ، شفاف اور جوابدہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو یقینی بنائے گا اور ہیلتھ پروفیشنلز رجسٹری کے تحت تصدیق شدہ ہیلتھ کئیر پروفیشنلز(14(HPRہندسوں پر مشتمل منفرد صحت کی شناخت اے بی اے ایچ ( آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ ) کی تشکیل شہریوں کے ذریعے اے بی ڈی ایم ماحولیاتی نظام کا حصہ بننے کیلئے ضروری ہو گی جو کہ ڈیجیٹل صحت کی دیکھ بھال کے سفر کی جانب شہریوں کا پہلا قدم ہو گا ۔ سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم بھوپندر کمار نے مذکورہ سہولیات کو شروع کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ ڈھانچہ سے امید کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر یو ٹی میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں صحت کی دیکھ بھال کی آسانی سے فراہمی میں مریضوں اور ان کے ساتھیوں کو آسانی ہو گی ۔ دریں اثناء ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر اے بی ڈی ایم جے اینڈ کے شفقت خان نے بتایا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کو ریاست بھر کے 117 صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں نافذ کیا گیا ہے اور جلد ہی 576 صحت کے اداروں کا احاطہ کرے گا جہاں مطلوبہ ایچ ایم آئی ایس سافٹ وئیر ( E-Saha ) نصب کیا جائے گا اور آپریشنز پرائمری ہیلتھ کئیر سنٹر /ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر سے لے کر ٹرٹیری کئیر ہسپتال کی سطح تک الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کیا جائے گا ۔ صد فیصد سرکاری صحت کی سہولیات پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکی ہیں ، 82 فیصد پبلک ہیلتھ کئیر پروفیشنلز بشمول ڈاکٹرز اور نرسز بھی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور پرائیویٹ ہیلتھ کئیر سہولیات کی رجسٹریشن کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے ۔










