جموں و کشمیر کے 314 نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر کے بااختیار بنایا گیا
جموں//جموں کے گلشن گراؤنڈ میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں شمال مشرقی خطے کے تعاون اور ترقی کے مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے ممتاز قائدین کے ساتھ جموں و کشمیر کے خواہشمند امیدواروں کو مختلف محکموں میں 314 سے زیادہ ملازمتوں کے تقرری خطوط تقسیم کئے ۔ کرم یوگی پورٹل نے وصول کنندگان کو تربیت کے اضافی مواقع فراہم کئے ہیں ۔ اس تقریب میں ایم پی ( لوک سبھا ) جگل کشور شرما ، ایم پی ( راجیہ سبھا ) غلام علی کھٹانہ ، جے ایم سی کے مئیر راجندر شرما ، چئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل جموں بھارت بھوشن بھی موجود تھے ۔ یہ تقریب ملک بھر میں 37 مقامات پر منعقد کی گئی ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے ’ وکشت بھارت ‘ ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عملی طور پر اس خصوصی روز گار میلے سے خطاب کیا جس سے روز گار کے امکانات میں اضافہ ہوا کیونکہ تقریب کے دوران 51000 تقرری خطوط تقسیم کئے گئے جن میں 21 فیصد خواتین شامل تھیں ، اس طرح خواتین کو بااختیار بنانے کے تصور کو تقویت ملی ۔ بی ایل ورما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں 314 نوجوانوں کو ان کے تقرری خط موصول ہوئے ہیں ۔ میں ان کے اہل خانہ کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔ جموں و کشمیر کے نوجوان ہوں یا پوری قوم ہر کوئی وزیر اعظم پر بھروسہ کرتا ہے ۔ ہم نے سرکاری ملازمتوں کے علاوہ مختلف شعبوں میں روز گار کے مواقع پیدا کئے ہیں ۔










