manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی میں اِنڈین اِکنامکس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسو سی ایشن کی چوتھی سالانہ کانفرنس کا اِفتتاح کیا

ہندوستان موجودہ مالی برس میں عالمی ترقی میں 15 فیصد حصہ اَدا کرے گا اور ہماری اِقتصادی بحالی عالمی ترقی کا کلیدی محرک ثابت ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کشمیر یونیورسٹی میں اِنڈین اِکنامکس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن کی چوتھی سالانہ کانفرنس کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں تین روزہ کانفرنس کے دوران اتما نربھر بھارت کی ترقیاتی حکمت عملی ، جموںوکشمیر ،لداخ اور ہندوستان میں قبائلی آبادی کے ترقیاتی مسائل اور 2047ء تک وِکست بھارت کے حصول کے لئے پالیسی اَقدامات کے جامع تجزیے پر غور و خوض کرنے کے لئے اِنڈین اِکنامکس اینڈ لائیڈ سائنسز ایسو سی ایشن کی کوششوں کی سراہنا کی۔اُنہوں نے ایک مضبوط اِقتصادی طاقت کے طور پر ہندوستان کے اُبھرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میںہمہ گیر ترقی کے لئے حکومتی پالیسیوں اور پروگراموں نے معیشت کو اعلیٰ ترقی کی دیرپا راہ پر گامزن کیا ہے اور ہندوستان کی اِقتصادی سمت کو تشکیل دی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا آج، ہندوستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے سب سے پسندیدہ مقام ہے اور ہم دُنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جامع، ترقی پسند اور دیرپا ترقی سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہماری ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچیں۔اُنہوں نے ترقی پر مبنی شعبوں کے اِمکانات کو بروئے کار لانے کے لئے اِجتماعی کوششوں پر زور دیا اور روزگار کے مواقع پید ا کرنے ، بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری ، خواتین کو بااِختیار بنانے ، ایم ایس ایم اِیز ،سکل ڈیولپمنٹ ،صحت اور غذائیت پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا جو کہ ہندوستان کے اہم ستون ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان بے پناہ توانائی اور عزائم سے بھرا ہوا ہے اور توقع ہے کہ موجودہ مالی برس میں عالمی ترقی میں 15 فیصد حصہ اَدا کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اسے صحیح معنوں میں ہندوستان کی صدی بنانے کے اَپنے ہدف کے قریب پہنچ رہے ہیں اور ہماری اِقتصادی بحالی عالمی ترقی کا کلیدی محرک ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے اِفتتاحی سیشن میں جموں و کشمیریوٹی کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ خطوں کے برابر بنانے کے لئے گزشتہ چند برسوں میں مختلف شعبوں میں متعارف کی گئی سماجی و اِقتصادی اِصلاحات کا اشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ ہم نے گورننس @ 2047 کے لئے ایک بلیو پرنٹ تیار کیا ہے اور تعلیم، صحت، اِنسانی وسائل، صنعت، بنیادی ڈھانچے ، رابطے ، سیاحت، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں جیسے اہم شعبوں میں مستقبل کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا ہے۔اُنہوں نے ملک کی ترقیاتی عمل اور اِقتصادی پالیسیوں کی تفہیم کو بہتر بنانے میں اِنڈین اِکنامکس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن کے اہم شراکت کی بھی سراہنا کی ۔اِس موقعہ پر صدر اِنڈین اِکنامکس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن ( آئی اِی اے ایس اے )پروفیسر سدھاکر پانڈااور سیکرٹری آئی اِی اے ایس اے ڈاکٹر آلوک کمار نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا اور سالانہ کانفرنس کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کانفرنس سووینئر بھی جاری کیا۔اِس موقعہ پر وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان، صدر کانفرنس آئی اِی اے ایس اے پروفیسر پلن بی نائیک،ممبر سیکرٹری آئی سی ایس ایس آر پروفیسر دھننجے سنگھ،کانفرنس کے چیف کوآرڈی نیٹر پروفیسر جی ایم بٹ، ماہرین تعلیم، ماہرین اِقتصادیات، سربراہاں،سکالروں ، محققین اور طلباء موجود تھے۔