جموں//کمشنرسیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سنجیو ورما نے قومی اتحاد ہفتہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس2023ء کی تقریبات کے سلسلے میںآج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میںتقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں کشمیر اور جموں کے صوبائی کمشنروں ، اے ڈی جی پی کشمیر، سیکرٹری ثقافت ، سیکرٹری اَمورنوجوان و کھیل کود محکمہ نے شرکت کی۔میٹنگ کے آغاز میں مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ پروگرام کے وسیع تناظر میں تقریبات کے اِنعقاد کی تفصیلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی کمشنران اور ضلع ترقیاتی کمشنران ،پولیس ، امور نوجوان و کھیل کود اور ثقافت محکموں کے قریبی تعاون سے ’’ میری مٹی ، میرا دیش‘‘ مہم، قومی اتحاد ہفتہ اور یوٹی، صوبائی ، ضلع ، بلاک اور پنچایت سطح پر یوٹی یوم تاسیس کی مناسب تقریبات کو یقینی بنائیں گے۔ جموںوکشمیر پولیس اور یونٹی رنس کے ذریعے تمام اضلاع میں مارچ پاسٹ کے اِنعقاد کی ہدایات جاری کی گئیں اور جموںوکشمیر یوٹی کے جیلوں اور حراستی مراکز میں قومی یکجہتی پر جشن کے پروگراموں کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ہفتہ بھر کی تقریبات کے دوران مختصر اور لمبی واک، یوگا مقابلے، صفائی مہم، مباحثے، مصوری مقابلے وغیرہ جیسی متعدد سرگرمیوں کو شامل کریں۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ پی آر آئیز کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور بزرگ شہریوں سمیت معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے اَفراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ جوش و خروش کے ساتھ تقریبات کو منانے کے لئے ہم آہنگی پیدا کی جاسکے۔صوبائی کمشنروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مسلسل بنیادوں پر تقریبات کا باریک بینی سے جائزہ لیں۔
آبنائے ہرمز میں جہازوں کے لیے عارضی کوریڈور کا راستہ ہو رہا ہموار، ایران اور عمان میں اتفاق قائم!
’میں بھاگوت کے پروگرام کی مخالفت کرتا ہوں‘، آر ایس ایس چیف کی ریلی پر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کا سخت رد عمل
’راہل گاندھی مودی-شاہ سے بہت آگے نکل چکے ہیں‘، تصویر شیئر کر بولے سنجے راؤت
’عمران خان کو جیل میں آہستہ آہستہ مارے جانے کا خدشہ‘، بیٹے سلیمان کا دعویٰ؛ آزاد ڈاکٹروں سے علاج کا مطالبہ
دہلی کی سانسوں کا حساب: پی ایم 10 آلودگی 88 دن سے مسلسل بدتر، اجے ماکن
اجمیر شریف میں صوفی رنگ میلے کا دوسرا دن، کم عمر خطاطوں کی تخلیقات بنیں مرکز نگاہ
ایران کا ساتھ دینے پر ٹرمپ کی بڑی کارروائی، ہندوستان میں واقع 4 کمپنیاں بلیک لسٹ
کولمبو ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، سری لنکا نے 8 وکٹ کے نقصان پر بنا لیے 265 رنز، فالو آن سے بچنے کے لیے 39 رنز درکار
راجستھان میں خستہ حال اسکولی چھت گرنے سے 120 طلبہ بال بال بچے، کانگریس نے حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار
مجھے نہیں لگتا کہ حجاب پر الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ زیادہ موثر ہوگا: سلمان خورشید










