ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ غلام علی کھٹانہ نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں ڈاکٹر ابو عادل ڈائریکٹر کیلی فاؤنڈیشن نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں پانی کے انتظام کے نظام کے اہم مسائل پر بیداری پھیلانے کیلئے اپنی تنظیم کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو خطہ میں پانی کی آلودگی اور قلت کے چیلنجوں کو اجاگر کرنے والی اپنی کتاب بھی پیش کی ۔