ہمیں بجلی نہیں، اندھیرے کے بل اداکرنے پڑتے ہیں

لاسی پورہ پلوامہ میں بجلی کٹوتی سے صنعت کار پریشانی

آنکھ مچولی سے بڑے پیمانے پر نقصان سے دوچار ،یونٹ ہولڈروں کا خاموش احتجاج

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قائم سڈکو انڈسٹریل اسٹیت لاسی پورہ میں جمعہ کے روز یونٹ ہولڈروں نے بجلی سپلائی کی عدم دستیابی کے خلاف خاموش احتجاج کیا ۔یونٹ ہولڈروں نے بتایا کہ وہ بجلی سپلائی کی عدم دستیابی کے باعث وہ شدید پریشانیوں سے دو چار ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے نقصان سے دو چار ہو رہے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم یونٹ ہولڈروں نے بتایا کہ یہاں بجلی کی سپلائی بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہی ہے اور بجلی کی آنکھ مچولی سے جہاں انہیں پروڈیکشن تیار کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہی دوسری جانب سے جب ہم مال تیار کرتے ہوتے ہیں تو یہاں بجلی چلے جاتی ہے اور اس وجہ سے انہیں زبردست نقصان سے دو چار ہونا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا اس وجہ سے یہاں یونٹ ہولڈروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔خیال رہے لاسی پورہ میں400سے زیادہ نجی مختلف قسم کے یونٹ قائم ہیں جہاں لوگ کاربار چلاکر اپنے کے ساتھ ساتھ اور لوگوں کو روز گار فراہم کر رہے ہیں ۔تاہم بجلی کی آنکھ مچولی ان کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔