ٹنل کے آر پار 9سے 10اکتوبر تک ہلکی برفباری اور بارشوں کا امکان/ محکمہ موسمیات
سرینگر // محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے 8اکتوبر تک موسم خشک جبکہ 9اور 10اکتوبر کو ٹنل کے آر پار ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آسکتی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سٹا ر نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کے درمیان سرینگر کے علاوہ پوری وادی میں پارہ معمول سے نیچے گر گیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سونم لوٹس نے بتایا کہ 9 اور 10اکتوبر تک بارشوں کے ساتھ ساتھ ہلکی برفباری ہونے کا بھی امکان ہے ۔ درجہ حرارت کے حوالے سے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تازہ مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس سے 09 سے 10 اکتوبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ کشمیر کے کچھ ایک مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جموں و کشمیر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔تاہم 09 سے 10 اکتوبر تک جموں و کشمیر کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 11 اکتوبر سے موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 14 سے 20 اکتوبر تک موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا ۔ موسمیات کے ماہر نے کسانوں کو 09 اور 10 اکتوبر کو فصل کی کٹائی ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے










