Nayeem Ul Haq

دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ محکمہ موسمیات کا نیا موسمی کلینڈر جاری

ٹنل کے آر پار09اور 10اکتوبر کو ہلکی برفباری اور بارشوں کا امکان/ محکمہ موسمیات

سرینگر // محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے 8کتوبرتک موسم خشک جبکہ 9اور 10اکتوبر تک ٹنل کے آر پار ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آسکتی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کے درمیان سرینگر کے علاوہ پوری وادی میں پارہ معمول سے نیچے گر گیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 8اکتوبر تک موسم مجموعی طو ر پر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 9اور 10اکتوبر کو ٹنل کے آر پار بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔ درجہ حرارت کے حوالے سے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں صبح و شام کے اوقات سردی محسوس ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں کے دوران شبانہ درجہ حرار ت مزید کم ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ایک دو دنوں تک موسم خشک ہی رہنے کا امکان ہے تاہم 9 سے 10اکتوبر کے دوران کچھ ایک مقامات پر خاص طور پر اونچی جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو دنوں تک فصل کی کٹائی اور بیرونی سرگرمیوں کیلئے موسم سازگا ہے تاہم بعد میں ایک دو دن اس میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ۔