ڈوڈہ میں شہری ہلاک،ترال میں خاتون زخمی ہسپتال منتقل
سری نگر//ٹنل کے آرپار انسانوں اور جنگلی جانوروں کے مابین تصادم کا سلسلہ برابر جاری ہے ۔تازہ حملوں کے دوران خط چناب کے ڈوڈہ علاقے میں ایک شہری ہلاک ہوا ہے جبکہ اسی طرح کے ایک واقعی میں جنوبی کشمیر کے ترال میں ریچھ کے حملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہے جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق خطہ چناب کے ڈوڈہ کے ٹھاٹری ڈوڈہ فیگسو علاقے میں مشتاق احمد ولد لالدین ریچھ کے حملے میںشدید زخمی ہوا ہے اس دوران شہری کو مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام علاقے میں پیش آیا ہے خیال رہے ایک ماہ کے دوران ضلع میں 2افراد ہلاک جبکہ نصف درج کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔ادھر جنوبی کشمیر کے ترال آری پل میں ایک ریچھ نے رحتی ساکن ڈار گنائی گنڈ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی ۔عین شایدین نے بتایا خاتون گھر کے نذدیک ہی کھڑاتھی جس دوران یہ معاملہ پیش آیا ۔مقامی لوگوں نے خاتون کو فوری طور ترال ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں سے انہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔جبکہ علاقے میں اس طرح کے حملوں سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیوں کہ اس موسم میں لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے شام تک کھیتوں میں کام کرتے ہیں۔










