مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا سری نگر میں سینی ٹائزیشن ورکشاپ سے خطاب

میڈیا فریٹرنٹی سے معاشرے میں اس بدعت کا مقابلہ کرنے کیلئے فعال کردار اَدا کرنے کی اپیل

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بینکٹ ہال میں ’’ حکومت جموںوکشمیر کی تمباکو کنٹرول کی کوششوں پر ایک روزہ’’ میڈیا سینی ٹائزیشن ورکشاپ‘‘ کا اِفتتاح کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا اِنعقاد کیا گیا جس کا مقصد حکومت جموںوکشمیر کی تمباکو کنٹرول کی کوششوں کے بارے میں بیداری پیداکرنا اور میڈیا کو شامل کرنا تھا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر داکٹر مشتاق احمد راتھر ، محکمہ صحت کے اعلیٰ اَفسران ، طبی ماہرین اور میڈیا اَفراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ورکشاپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں تمباکو کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مختلف شراکت داروں کے درمیان بہتر نفاذ اور ہم آہنگی بہت ضروری ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تمباکو کا استعمال دیگر منشیات کے ساتھ ساتھ شراب کے استعمال کا گیٹ وے ہے اور اس لئے ہمیں اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے سخت اَقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا ،’’ نشے کی لت مشرقی ہے لیکن اسے چھوڑنا بہت مشکل ہے۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ معاشرے میں اِس بدعت سے نمٹنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے اور معاشرے کے نگران کے طو رپر ان کی قابلیت انہیں اس کے اَثرات کو کم کرنے میں ایک اہم شراکت دار بناتی ہے ۔اُنہوں نے میڈیا نمائندوں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو تمباکو کے صحت پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کریں اور خلاف ورزیوں کو زیادہ سے زیادہ اُجاگر کریں تاکہ مطلوبہ اِصلاحی کا رروائی کی جاسکے۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے محکمہ صحت کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں تاکہ تمباکو کے اِستعمال کے مضر اَثرات کے پہلو کو پرائمری سطح سے ہی سکولی نصاب میں شامل کیا جاسکے۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اِس بدعت سے نمٹنے کے لئے ایک اہم شراکت دار ہے اور اِس ورکشاپ سے تمباکو کنٹرول سے متعلق قانون کے مختلف پہلوئوں پر میڈیا والوں کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں تمباکو اور منشیات کی لت پرقابو پانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔سیکرٹری موصوف نے میڈیا افراد پر زور دیا کہ وہ تعلیمی اِداروں کے اِرد گرد تمباکو کے اِستعمال سے متعلق خلاف ورزیوں کی رِپورٹ کریں تاکہ اِصلاح کے لئے ضروری اَقدامات اُٹھائے جاسکیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں کہا کہ اِس ورکشا پ کا مقصدتمباکو کے اِستعمال اور معاشرے پر اس کے اَثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس ورکشاپ میں میڈیا اَفراد کو تمباکو فروشوں کی لائسنس اور نیشنل ٹوبیکو کنٹرول پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا۔