Saurabh Bhagat reviews status of skilling of youth identified under B2V, MTMP

سوربھ بھگت نے بیک ٹو وِلیج اور مائی ٹائون مائی پرائیڈکے تحت شناخت شدہ نوجوانوں کی ہنرمندی کی صورتحال کا جائزہ لیا

سری نگر//کمشنر سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں بیک ٹو وِلیج اور مائی ٹائون مائی پرائیڈ کے تحت شناخت کئے گئے 85,000 نوجوانوں کی ہنرمندی تربیت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جے کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ،ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری ایس ڈی ڈی ،پرنسپل فوڈ کرافٹ اِنسٹی چیوٹ جموں ،تمام متعلقہ پرنسپل و سپرنٹنڈنٹس آف گورنمنٹ پولی تکنیک،آئی ٹی آئی ایس جموں/کشمیر نے شرکت کی جبکہ دیگر اَفسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔سوربھ بھگت نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں اور اَقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو متعلقہ ہنر او رروزگار کے مواقع سے بااِختیار بنانے کے لئے جے کے ایس ڈی ایم کو درپیش پیش رفت ، کامیابیوں اور چیلنجوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے بیک ٹو وِلیج اور مائی ٹائون مائی پرائیڈ کے تحت متعلقہ محکموں کی جانب سے ضلع اور تجارت کے لحاظ سے نوجوانوں کی ہنرمندی تربیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری نے ایک ہی حکومتی نقطہ نظر پر کام کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں تاکہ ہنرمندی کے تفاوت کو ختم کیا جاسکے اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کو بڑھایا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اضلاع کا ایک متحد ڈیٹا ہونا چاہئے جو تمام ایجنسیوں تک جانا چاہیے، اس طرح ڈیٹا کو اوورلیپ ہونے سے روکا جاسکتا ہے ۔سوربھ بھگت نے ضلع ترقیاتی کمشنر وں سے کہا کہ وہ ہر ماہ ڈسٹرکٹ سکل کمیٹی کی میٹنگ منعقد کریں اور وشوکرما، جل مترا، پی ایم کوشل جیسی نئی سکیموں سے پیدا ہونے والے مطالبات کے پیش نظر اَپنے منصوبوں کو دوبارہ جانچ لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے ماہانہ رپورٹوں سے ہمیں اندازہ ہوگا کہ ضلعی سطح پر کیا ہو رہا ہے اور اس کے مطابق اصلاحی اَقدامات اُٹھائے جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو تخلیقی پروگراموں کے ساتھ آنا چاہئے اور اَپنے وسائل کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کرنا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو چاہیے کہ وہ اَپنے متعلقہ اَضلاع میں مزید تربیتی مراکز کو رجسٹرڈ کریں کیوں کہ تربیت او رہنرمندی نے قومی سطح پر بہت اہمیت حاصل کی ہے۔کمشنر سیکرٹری نے یہ بھی واضح کی اکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں روزگار حاصل کرسکیں۔ اُنہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ باعزت طریقے سے اَپنی روزی کمانے کے لئے بہترین ہنر مند اِداروں میں صحیح ہنر حاصل کرنے کے لئے آگے آئیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلاک ، تحصیل اور ضلعی سطح کے سکل میلوں او رپلیس منٹ میلوں کے اِنعقاد کے لئے اَضلاع کو مزید فنڈز فراہم کرے گی۔سوربھ بھگت نے لوگوں کی تربیت کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو اس بات کا واضح اندازہ ہونا چاہیے کہ کتنے لوگوں کو تربیت کے لئے سپانسر کیا گیا ہے اور کتنے کو تربیت دی گئی ہے اور کتنے کو اسناد دیا گیا ہے۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر وں سے کہا کہ وہ تربیت یافتہ اَفراد کو تیار کریں تاکہ ہم اَپنے ایم اِی ایس سسٹم کو بہتر بنائیں اور اَضلاع کو بھی بہتر نتائج کے لئے اپنی مہارت کی تربیت کی بنیاد کو وسیع کرنا چاہئے۔کمشنر سیکرٹری نے پی ایم کسم اور گھریلو سولر روپ ٹاپ سولر پلانٹس کی ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ان اسکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں کیمپ لگائیں تاکہ لوگ ان سے فائدہ اُٹھا سکیں۔