سرینگر//کپواڑہ کے ٹکر سے تعلق رکھنے والی ماتا کھیر بھوانی استھاپن کمیٹی کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ مسٹر موہن لال پدرو کی قیادت میں وفد کے ارکان نے کپواڑہ کے ٹکر میں ماتا کھیر بھوانی استھاپن کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد نے لفٹینٹ گورنر کو مندر کے احاطے میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ بعد ازاں آل جموں و کشمیر فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چئیر مین مسٹر گلزار احمد بھٹ نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی ۔










