مرکزی جوائنٹ سیکرٹری باغبانی نے آئی آئی کے ایس ٹی سی دوسواور آئی جی سی لسی پورہ کا دورہ کیا

پلوامہ//مرکزی جوائنٹ سیکرٹری باغبانی محکمہ پریارنجن نے آج اِنڈیا اِنٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹر( آئی آئی کے ایس ٹی سی ) دوسو پانپور اور آئی جی سی لسی پورہ پلوامہ کا دورہ کیا۔اُنہوں نے آئی آئی کے ایس ٹی سی کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا او رمتعلقہ اَفسروںنے متعلقہ زعفران کاشت کاروں کے لئے وہاں دستیاب مختلف سہولیات جیسے محفوظ کرنا، گریڈنگ ، پیکنگ ، لیبلنگ ، پروسسنگ ،مارکیٹنگ کے بارے میں جانکاری دی۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے زعفرانی شعبے کی ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر زعفران کی جی آئی ٹیگنگ نے قومی اور عالمی منڈیوں میں اِس کی اہمیت میں اِضافہ ہوا ہے ۔اُنہوں نے زعفران کی پیداوار کی موجودہ صورتحال اور زعفران کاشت کاروں کو فراہم کی جانے والی مارکیٹنگ کی سہولیات کاتفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ آئی آئی کے ایس ٹی سی میں دستیاب مختلف سہولیات کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے آئی آئی کے ایس ٹی سی کی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ زعفران کاشت کاروں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کریں۔بعد میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پریارنجن نے مشن دائریکٹر ایم آئی ڈی ایچ ،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر جی آر میر کے ہمراہ آئی جی سی لسی پورہ پلوامہ کا دورہ کیا اور مشن پروگرام کے تحت قائم کی جانے والی مختلف کولڈ سٹوریج سہولیات کا معائینہ کیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے دورے کے دوران مختلف سی اے سٹوروں کا معائینہ کیا اور یونٹوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ اِس شعبے کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اس کی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانے کے لئے کام کریں۔اُنہوں نے تمام دِلچسپی رکھنے والے کاروباری اَفراد سے درخواست کی کہ وہ باغبانی شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تخلیق اور اس کے قیام کے لئے سرمایہ کاری کریں تاکہ کاشت کار کمیونٹی کو خام مال اور اس کی ویلیو ایڈیشن کی سہولیت فراہم کی جاسکے اور اِس شعبے سے بہترذریعہ معاش حاصل کیا جاسکے۔