سری نگر//اِنڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسر ز ویوز ایسو سی ایشن( آئی اے ایس او ڈبلیو اے) جے اینڈ کے نے ڈاکٹر امیتا مہتا کی قیادت میں ممبران کے ساتھ ’’ یوم آزادی ریلی‘‘ نکالی جس نے اِس برس کشمیر میں تقریبات میں اِضافہ کیا۔تقریب میں مہمان ذی وقار محترمہ وِجے لکشمی اور ڈاکٹر منو بھٹناگر کے علاوہ ایسوسی ایشن کی ممبران محترمہ سپنا اَگروال ، محترمہ روچی گپتا ، محترمہ رجنی کمار ، محترمہ سنیہل ، محترمہ راجیشری ،محترمہ دیپا سونی ، محترمہ نکیتا ، محترمہ ببلا اوردیگراَفرادنے شرکت کی۔اِنڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسر ز ویوز ایسو سی ایشن جے اینڈ کے حالیہ برسوں میں اہم تقریبات کا اِنعقاد کر رہا ہے ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اِس برس تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور آئی اے ایس او ڈبلیو اے کے ممبران بھی اتنے ہی جوش و خروش تھے۔ اِ س تقریب کا تھیم ’’ ترنگا ‘‘ تھا تاکہ نوجوانوں کو ہماری روایات ، ثقافت اور قومی جدو جہد کے بارے میں ترتیب دلائی جائے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانی سے ہندوستان کی آزادی میں کامیابی حاصل کی۔حب الوطنی کو اُبھار نے اور اسمبلی میں قومی رنگ بھرنے کے لئے ہندوستان میں تحریک آزادی سے متعلق کوئز کا اِنعقاد کیا گیا ۔ اراکین نے بھی پرچم لہرایا اورا ان تقریبات میں شریک ہونے والوں کے ساتھ مل کر قومی ترانہ گایا۔










