’ میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم

محکمہ سیاحت اور ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ نے کیرن میں میڈیا کنکلیو کا اِنعقاد کیا

کپواڑہ//محکمہ سیاحت جموںوکشمیر نے ضلعی اِنتظامیہ کپواڑہ کے اشتراک سے’ میری مٹی ، میرا دیش‘ مہم کے بینر کے تحت آج کیرن سیکٹر میں زیرو لائن پر ایک میڈیا کنکلیو کا اِنعقاد کیا تاکہ ضلع کپواڑہ میں سرحدی سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔قومی اور بین الاقوامی میڈیا ہائوسز کے میڈیا پرسنوں نے پرومویشنل ایونٹ میں شرکت کی جس میں دریائے کشن گنگا کے کنارے ثقافتی شو اور ایک ریلی شامل تھی۔ پرومویشنل ایونٹ نے ایل او سی کے دوسری جانب بھی لوگوں کی توجہ مبذول کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے خطاب کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ وہ کپواڑہ ضلع میں سیاحت کے امکانات کے بارے میں ملک بھر کے لوگوں میں بیداری پھیلائیں۔اُنہوں مزید کہا کہ ضلع کیرن ، کرناہ ، بنگس اور مژھل جیسے سرحدی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے لئے وسیع اِمکانات فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سیاحوں کی سہولیت کے لئے اِنفراسٹرکچر بنایا جارہا ہے۔ناظم سیاحت راجا یعقوب نے کہا کہ ملک بھر سے سیاحوں کو اتنے دُور دراز علاقے میں آنا چار برس پہلے ناقابل تصور تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی اور ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ کی کوششوں سے سیاح بڑی تعداد میں ان علاقوں کادورہ کرتے ہیں۔اِس موقعہ پر سی اِی او ایل بی ڈی ڈی اے غلام جیلانی زرگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم احسان الحق چشتی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریکریشن وسیم احمد ، ڈسٹرکت اِنفارمیشن آفیسر کپواڑہ اِفتخار نسیم اور اے ڈی ٹورازم جاوید رحمان نے شرکت کی۔