سری نگر//سیکرٹری جنرل کوالٹی کنٹرول آف اِنڈیا ( کیو سی آئی ) ڈاکٹر روی پی سنگھ کی قیادت میں اَفسران نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد میں سی اِی او ،این اے بی اِی ٹی، کیو سی آئی ڈاکٹر وریندر کنور ،لیڈ سرپنچ سمواد وِکرم جنڈال ، ڈپٹی ڈائریکٹر مانک گپتا ، سینئر پروجیکٹ منیجر آدتیہ لکشمن نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ سیکٹورل اسسمنٹ بالخصوص ہیلتھ کیئر ، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو کی۔وفد کے اَرکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر میں کیو سی آئی کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی اَقدامات کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے کے لئے اپنی رضامندی کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کیو سی آئی کی کوششوں کی سراہنا کی اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے کیو سی آئی کو اُن کی کوششوں میں ہرطرح کی مدد کا یقین دِلایا۔










