ڈیگیانہ جموںمیں جمعرات کی شام دلخراش واقعہ رونما

ڈیگیانہ جموںمیں جمعرات کی شام دلخراش واقعہ رونما

3اور3سال عمر کی2بہنیں نہرمیں ڈوب کر لقمہ اجل

جموں//جموں ضلع کے ڈیگیانہ علاقے میں جمعرات کو دیر شام 2کمسن بہنیں ایک نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئیں۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ2 بہنیں جن کی عمریں 3 اور 5 سال ہیں، جمعرات کو شام دیر گئے جموں ضلع کے ڈیگیانہ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئیں، جس کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی،اوراس دوران دونوں کے نہرمیں ڈوبنے کا اندازہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بہنوں کی لاشوں کو نکالنے کیلئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور جموں پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا ۔حکام نے کہا کہ مسلسل کوششوں کے بعد کمسن بہنوں کی لاشیں نکالی گئیںاور طبی و قانونی کارروائیوں کے بعد دونوںکی میتوںکو لواحقین کے سپرد کیاگیا ۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔