Div Com Kashmir

صوبائی کمشنر کشمیر نے روٹوں پر بسیں فوری طور پر شامل کرنے کی ہدایت دی

جموں//سری نگر میں عوام الناس کی سہولیت کے لئے پہلی بار نائٹ بس سروس شروع کی جائے گی۔اِس سلسلے میں صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نے آج اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ نائٹ ٹرانسپورٹیشن کی خدمت کے لئے ایس آر ٹی سی بس کی شمولیت کا منصوبہ بنایا جائے۔میٹنگ میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر ، سینئر سپر انٹنڈنٹ سٹی ٹریفک پولیس ، جنرل منیجر جے کے ایس آر ٹی سی اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔صوبائی کمشنر کشمیر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے جے کے ایس آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ وہ زائد اَز14 بسیں چھوڑیں جو سری نگر کے مختلف روٹوں پر چلیں گی تاکہ شام کے بعد عام لوگوں کی سہولیت ہو جب عام طو پر مسافروں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں رہتی ہے۔صوبائی کمشنر نے آر ٹی او کشمیر کو ایس آر ٹی سی بسوں کو چلانے کے لئے راستوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے آفیسر کو ایک ساتھ ٹائم شیڈول مرتب کر کے جمع کرنے کی بھی ہدایت دی۔ نیز صوبائی کمشنر نے متعلقہ سمارٹ سٹی آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ جاری کاموں کو تیز کریں اور سڑکوں سے ملبہ اور میٹریل کو ہٹائیں تاکہ رُکاوٹوں سے بچاجاسکے۔دورانِ میٹنگ بتایا گیا کہ کہ بس سروس رات 10 بجے تک دستیاب رہے گی۔