بارہمولہ میں3منشیات اسمگلر گرفتار

بارہمولہ میں 3 منشیات فروش گرفتار

ملزمان سے برائون شوگر،چرس اورنشہ آورادویات برآمد

بارہمولہ//منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے3 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی ۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع بارہمولہ میں منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ نے انچاج پولیس چوکی دلنہ بارہمولہ شوکت احمد کی مدد سے ژنڈ بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش اویس احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکنہ بارہمولہ کو گرفتار کیا۔اس کی ذاتی تلاشی کے دوران5 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسے مادہ اور اس سے10,500روپے برآمد ہوئے اور اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔اسی طرح، ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کی نگرانی میں پولیس نے اٹنگمرگ کراسنگ ہسپتال میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش شوکت احمد شاہ ولد محمد انور شاہ ساکن بٹ پورہ کنزر کو گرفتار کیا۔اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے40 گرام چرس جیسامادہ برآمد ہوا اور اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس اسٹیشن بارہمولہ اور ٹنگمرگ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ناکہ چیکنگ کے دوران ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ نے ڈی وائی ایس پی پروبیشن نوید قاضی کی مدد سے آزاد گنج بارہمولہ میں ایک منشیات فروش سمان اشرف پرے ولد محمد اشرف پرے ساکن بنر بارہمولہ کو گرفتار کیا، اس کے قبضے سے سپاسمو پراکسیون اور ہیروئن جیسے مادہ کے 192 کیپسول برآمد ہوئے ۔تھانہ پولیس بارہمولہ نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔