محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

محکمہ باغبانی ،منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ کا جموں میں میگا ایکسپورٹ کنکلیو کا اِنعقاد

جموں//محکمہ باغبانی ، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ جموںوکشمیر نے آج جموں میں ایک ایکسپورٹ کنکلیو کا اِنعقاد کیا جس میں ملک بھر سے زرعی اور باغبانی پیداوار کی برآمدات کرنے والے برآمد کنندگان نے شرکت کی اور جموںوکشمیر کو اَپنے وسیع تجربے اور قابل قدر معلومات کا اشتراک کیا۔برآمد کے اِمکانات برآمدات کے فروغ میں شامل مختلف کلیدی ایجنسیوں بشمول اے پی اِی ڈی اے ، ڈی جی ایف ٹی، فیڈریشن آف اِنڈین ایکسپورٹرز آرگنائزیشنز ( ایف آئی اِی او)، ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف اِنڈیا ( اِی سی جی سی ) ، ہندوستانی محکمہ ڈاک نے کامیاب برآمدی تجارت ، حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کی لازمی ضروریات کا اِشتراک کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو مہمان خصوصی تھے اور اُنہوں نے موجودہ پالیسی او رحکومت کی جانب سے جموںوکشمیر کے کسانوں اور دیگر شراکت داروں کی بہتری کے لئے برآمدات کو فروغ دینے کی پالیسی کے بارے میں روشناس کیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر پُر عزم ہے اور جموںوکشمیر کے کسانوں ، ایف پی اوز ، کوآپریٹیو ، تاجروں اور برآمد کنند گان کی زیادہ فعال اور مؤثر طریقے سے مدد کرنے کے لئے تمام اِمکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ جموںوکشمیر یوٹی سے شروع کئے گئے ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت زائد اَز 5,000 کروڑ کے پروجیکٹوں کو تصور کیا گیا ہے اور احتیاط سے تیار کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹوں کی دفعات کے سلسلے میں تمام شراکت داروں کو تربیت دینے اور ان کو حساس بنانے کے لئے ایک بڑے پیمانے پر صلاحیت کی ترقی کا پروگرام جاری ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت جی آئی مصنوعات کو وسیع کرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور حکومت نے پہلے ہی جموںوکشمیر کے لئے ایکسپورٹ پروموشن روڈ میپ کے لئے ڈاکٹر منگلا رائے کی سربراہی میں ایک اعلیٰ کمیٹی تشکیل دی ہے اور اِس سلسلے میں تمام شراکت داروں کے ساتھ فعال مشاورت جاری ہے۔ڈائریکٹر باغبانی ، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ وِکاس شرما نے اَپنے اِستقبالیہ خطبہ میں کہا کہ محکمہ نے مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے کے لئے بہت سے اَقدامات کئے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ ماضی قریب میں کولکتہ اور جموں میں سیلر ۔بائیر کنند گان کی میٹنگیں بھی منعقد کیں جس سے جموںوکشمیر یوٹی کے کاشت کاروں کو فائدہ پہنچا ۔ محکمہ جموںوکشمیر میں ہولیسٹک ڈیولپمنٹ ایگری کلچر پروگرام کے تحت زرعی مارکیٹنگ کو مضبوط بنانے کے لئے 500کروڑ سے زیادہ پروجیکٹ کو عملارہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایگر ی کلچر برانڈنگ سینٹروں ، رورل سروس اور بزنس ہبس ، سی اے سٹورز اورمارکیٹس کو بڑھانا ، کمپوسٹنگ پلانٹس ، مارکیٹ انٹیلی جنس سیل کی تشکیل کچھ ایسے شعبے ہیں جن پر مذکورہ پروجیکٹ میں توجہ دی جائے گی۔اِس سے قبل ڈاکٹر سدھا نشو نے جموںوکشمیر میں زرعی باغبانی اجناس کی برآمدات کے منظر نامے کی عکاسی کرتے ہوئے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی ۔یہ بتایا گیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کی توجہ فصلوں بشمول سیب اور چیری ، اخروٹ ، بادام ، زعفران ، شہد ، سبزیاں ، پروسیسر ڈ فوڈز ، اون اور کھالیں ، باسمتی ، دالیں ، ریشم ، لیوینڈر اور دیگر خوشبودار مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے پر ہے۔ڈاکٹر پی کے جوشی جو کہ زرعی شعبے کی ایک نامور شخصیت ہیں ، نے اَپنے خطاب میں جموںوکشمیر یوٹی حکومت کو یوٹی کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے فعال اور کسان پر مبنی اقدامات کرنے پر مبارک باد دی۔ اُنہوں نے حالیہ دِنوں میں اُٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔ایکسپورٹ کنکلیو میں محکمہ زرعی پیداوار اور بہبود کساناں محکمہ کے سربراہان ، اے پی اِی ڈی اے ، ڈی جی ایف ٹی ، ایف آئی اِی او ، اِی سی جی سی ، اِنڈین پوسٹس ، آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم ، جموں یونیورسٹی ، نبارڈ ، سکاسٹ ، این ایچ بی ، کسان بورڈ کے اراکین کے نمائندوں ، ڈی ایم آئی ، کسان ، ایف پی اوز ، کوآپریٹیو ، کاروباری اَفراد ، برآمد کنند گان ، مارکیٹ ایسو سی ایشنوں نے شرکت کی۔