پرنسپل سیکرٹری اَصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک کالج پونچھ کے اِنتظامی بلاک کا اِفتتاح کیا

پونچھ//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج گورنمنٹ پولی تکنیک کالج پونچھ کے اِنتظامی بلاک کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ تعظیم اَختر ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اِندر جیت اور پرنسپل گورنمنٹ پولی تکنیک کالج پونچھ وویک شرما موجود تھے۔اِنتظامی بلاک 7کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔اِس موقعہ پرڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر کے پولی تکنیک بنیادی ڈھانچہ ، مشینری اور ورکشاپوں کو جدید اور اَپ گریڈ کرنے کے لئے حکمت عملی کے تحت کام کررہا ہے ۔ اُنہوں نے کالج کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ تربیتی پروگراموں کو مؤثر طریقے سے اَنجام دینے کے لئے پوری لگن ، تندہی اور محنت سے کا م کریں۔ اُنہوں نے پولی تکنیک کے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ صنعت کی تازہ ترین اور مارکیٹ ضروریات کے مطابق اَپنی صلاحیتوں میں اِضافہ کریں تاکہ وہ روزگار کے مزید مواقع حاصل کرسکیں یاکامیاب کاروباری بن سکیں۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بالخصوص ڈاکٹر اَصغر حسن سامون کا ان کے دیرینہ اِلتوأ کے مطالبات کو پورا کرنے پر شکر یہ اَدا کیا ۔ اُنہوں نے تحصیل منڈی کے لئے لڑکیوں اور لڑکوں کی خاطر ہوسٹل بلاک اور آئی ٹی آئی کی تعمیر کے مطالبے کو پیش کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی اِداروں میں طلباء کو دی جانے والی تکنیکی تعلیم کی صورتحال کے بارے میں ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے داخلہ ، فیکلٹی کی تربیت اور متعلقہ اَمور کے حوالے سے شعبہ کی کامیابیوں پر بات کی۔اِس موقعہ پر گورنمنٹ پولی تکنیک کالج پونچھ کے طلباء نے مختلف ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں۔