ماہ مبارک کیلئے حافظ قرآن اماموں اور خطیبوں کی خدمات حاصل

سری نگر//جموں وکشمیر وقف بورڈ نے ماہ رمضان المبارک کیلئے حافظ قرآن اماموں اور خطیبوں کی خصوصی مصروفیات کی ہدایت کی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایگزیکٹو مجسٹریٹ تحصیلدار جے اینڈکے وقف بورڈ اشتیاق محی الدین (JKAS) نے 6مارچ کوانچارج اوقاف سیکشن جموں و کشمیر وقف بورڈ سونوار کوایک خطہ ارسال کیا،جس میں میں لکھا ہے کہ جیسا کہ چیئرپرسن نے پہلے ہی ہدایت کی ہے، عام لوگوں اور عقیدت مندوں کے اطمینان کیلئے فوری طور پر حافظ قرآن اماموں اور خطیبوں کی خصوصی مصروفیت ہونی چاہیے،اس کے مطابق، آپ کو متعلقہ منتظمین سے تفصیلی تجویز حاصل کرنے اور معزز چیئرپرسن کے مشاہدے اور منظوری کیلئے زیر دستخطی کو جمع کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ منتظمین کو مطلع کیا جائے کہ وہ اس سلسلے میں تجویز پیش کرنے سے پہلے موجودہ اماموں، خطیبوں اور دیگر متعلقین سے مشورہ کریں۔