اودھمپور میں اِی ۔ سروسز کی عمل آوری کا جائزہ لیا
اودھمپور//سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج ضلع کے اَپنے مکمل دورہ کے دوران اودھمپور میں متعدد آن لائن ریونیو خدمات کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور کرتیکا جیوتسنا ، ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ نواب الدین ، ایڈیشنل سیکرٹری ریونیو مظفر علی ملک ، اے سی آر رفیق احمد جرال ، ایس ڈی ایمز اور تحصیل داروں نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے ریونیو خدمات کو ضلع کے لوگوں تک پہنچانے کے بارے میں ایک مختصر جائزہ لیا۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے محکمہ ریونیو کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں آن لائن ریونیو سروسز ، لینڈ ایکوزیشن این ایچ پروجیکٹ ، پی ایس جی اے سروسز ، منسوخ شدہ ایکٹ ، زمین کے منتقلی کے کیسز ، اِنڈسٹریل سٹیٹ کا قیام ، لمبردار اور چوکیدار کی تقرری ، میوٹیشن کی تصدیق ، دفاعی اراضی کے زیر اِلتوأ میوٹیشن ، عدالتی معاملات، اِی ۔ آفس ، ایچ آر ایم ایس کے مسائل ، عملے کی پوزیشن ، دفتر کی رہائش ، ریونیو عدالتی مقدمات کا نمٹنا ، ڈی آئی ایل آر ایم پی ،ایس وِی اے ایم آئی ٹی وِی اے ، رجسٹریشن ، اِنتظامی معائینہ ، شکایات اور لینڈ پاس بک جنریشن وغیرہ شامل ہیں ۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ریونیو اَفسران کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ تمام اِلتوأ کو مقررہ وقت میں ختم کیا جائے۔سیکرٹری موصوف نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے اَپنے علاقوں میں تمام سکیموں پر مؤثر عمل آوری کے لئے اَپنے اَفرادی قوت اور مشینری کو متحرک کریں۔اُنہوں نے محکمہ ریونیو کے اَفسران اور فیلڈ ملازمین پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کی فوری فراہمی کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں۔سیکرٹری نے تمام ریونیو اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پی ایس جی اے اور آر ٹی آئی کے تحت خدمات کے تصرف کی ٹائم لائنز پر من و عن عمل کریں۔اُنہوں نے تحصیل داروں سے کہا کہ وہ آن لائن ریونیو خدمات کے حوالے سے عام لوگوں میں بیداری پیدا کریں۔ اُنہوں نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ اَپنے ریونیو ریکارڈ کو مشن موڈ میں اَپ ڈیٹ کریں تاکہ اس بات کویقینی بنایا جاسکے کہ ڈیجیٹائزیشن مقررہ وقت میں مکمل ہو اور لوگ اِس پروگرام سے فائدہ اُٹھاسکیں۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع میں مختلف سکیموں کے تحت آئی اِی سی کی سرگرمیوں کے مؤثر عمل آوری کے لئے ریونیو ٹیم کی کووشوں کو سراہا ۔اُنہوں نے تمام ریونیو ریکارڈ کے مؤثر ریکارڈ رکھنے کے اِنتظام پر زور دیا۔










