Secretary visits Government Press, inspects functioning-14

سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جے کے ایس پی ڈی سی کے 83ویں بورڈ آف ڈائریکٹر ز میٹنگ کی صدارت کی

جموں//پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ راجیش پرساد نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ( جے کے ایس پی ڈی سی ایل ) کے 83 ویں بورڈ آف ڈائریکٹر زمیٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس پی ڈی سی راجا یعقوب فاروق ، سی پی اِی ایس ، سی اِی ، ایچ پی ایم، سینٹرل الیکٹرسٹی اَتھارٹی منوج ترپاٹھی ، چیف اِنجینئرمرکزی وزارتِ بجلی ہیمنت کمار پانڈے ، ڈائریکٹر فائنانس جے کے ایس پی ڈی سی ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ( سول ) ، کمپنی سیکرٹری اور مالیات اور منصوبہ بندی محکموں کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے کارپوریشن کے کام کاج سے متعلق متعدد پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اِس کے علاوہ میٹنگ میں مالیاتی پیش رفت پر بھی تفصیلی غور وخوض ہوا۔پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے جو بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ کارپوریشن کے تازہ ترین سالانہ اکائونٹس کو جلد اَز جلد حتمی شکل دی جائے ، منظور کی جائے اور اسے اَپنا یا جائے۔میٹنگ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 37.5 میگاواٹ پرنائی ایچ ای پی سے گرڈ سٹیشن تک بجلی کے اخراج کے لئے 132 کے وِی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ڈیزائن اِنجینئرنگ ، سپلائی ، تعمیر ، ٹیسٹنگ ، کمیشننگ پر مشتمل کام کی منظور ی دی اور پونچھ ضلع کا ڈرابہ جس میں ریسونگ اینڈ پر دو 132 کے وِی لائن بیز کی تعمیر شامل ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے سال 2023-24ء کے ریونیو بجٹ اور سال 2022-23ء کے نظر ثانی شدہ تخمینوں کو مزید منظور ی دی۔اِسی طرح بورڈ نے ایف وائی 2020-21ء تا 2022-23ء کے لئے کارپوریشن کے اِنٹرنل آڈیٹرز کی تقرری کی منظوری دی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 37.5میگاواٹ پرنائی ایچ اِی پی کے 115.20کروڑ روپے کے ٹرم لون کی قبل اَز اَدائیگی کی کارروائی کی بھی تصدیق کی۔ اِس طرح 13.24کروڑ روپے کی سالانہ بچت ہوئی ۔بورڈ نے کارپوریشن کے سال 2016-17ء اور 2017-18ء کے سالانہ اکائونٹس کو بھی اَپنی منظور ی دی۔