مندیپ کور نے بڑی براہمنا بلاک کا دورہ کیا اور پنچایت گھر اور بیر پوراَپر کا اِفتتاح کیا

سانبہ//کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج مندیپ کور نے آج بڑی براہمنا بلاک اور پنچایت پلی کا دورہ کیا تاکہ پنچایتوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا جاسکے۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، دیگر سینئر اَفسران ، چیئرمین بی ڈی سی بڑی براہمنا ، ڈی ڈی سی ممبر بڑی براہمنا ، سرپنچ اور دیگر منتخب نمائندے بھی تھے۔کمشنر سیکرٹری نے دورے کے دوران پنچایت بیر پوراَپر میں نو تعمیر شدہ پنچایت گھر کا اِفتتاح کیا جو کہ آر جی ایس اے سکیم کے تحت 22.27 لاکھ روپے کی مختص رقم سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے پنچایت میں این آر ایل ایم کے تحت ایس ایچ جیز کے کام کاج کا جائزہ لینے کے علاوہ پنچایتی مقامی منتخب نمائندوں اور شہریوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔اُنہوں نے پنچایت پلی کا بھی دورہ کیا اور پنچایت میں جاری متعدد ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے سمرتی کاکش کی پیش رفت کا جائزہ لیا جو پنچایت میں یوٹی کیپکس۔سی ڈی او رپنچایت پلان کے تحت فنڈز کے تبادلے سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔اُنہوں نے 24؍ اپریل 2022ء کو قومی پنچایتی راج دِن کی تقریبات کے حوالے سے نمائش میں رکھے گئے فوٹو گیلری کا بھی دورہ کیا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے پنچایت کا دورہ کیا تھا۔اُنہوں نے اسی دِن شرو ع ہونے الے نُوکیا سمارٹ پور اقدام کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔جموںوکشمیرمیں مذکورہ اقدام سمارٹ دیہاتوں کے لئے آئیڈیاز تخلیق کرنے کے لئے ڈیزائن کردہ دیہی اَنٹرپرینیورشپ کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام قائم کرنے کا اِرادہ رکھتا ہے ۔پنچایت میں جاری ایک نُوکیا سمارٹ پور پہل اور اس طرح 25اور اقدامات ہیں جو جموںوکشمیر یوٹی میں 19سانبہ میں اور 6 اننت ناگ اضلاع میں قائم کئے جانے کے عمل میں ہیں۔کمشنر سیکر ٹری نے پنچایت میں جاری تمام ترقیاتی کاموں جیسے اَمرت سروور ، گوبر دھن سکیم، اُمید ایس بی ایم۔ جی، پی ایم ایم اے وائی ۔ جی،گھر گھر کوڑا کرکٹ جمع کرنے ، 14ویں ایف سی ، مستفیدین پر مبنی سکیموں میں صد فیصد اہداف حاصل کرنے کی ہدایات دیں۔اُنہوں نے خود روزگار اور دیرپا ذریعہ معاش وغیرہ مقامی منتخب نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔ بعد میں اُنہوں نے پنچایت پلی میں 500 کلوواٹ کے سولر پاور پلانٹ کا دورہ کیا او راِس سہولیت کی مناسب دیکھ ریکھ کے لئے ہدایات دیں۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجندر سنگھ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ سدھارتھ دھیمان ، اے سی پی ، ضلعی اَفسران ، پروجیکٹ وِنگ ( پی ڈی ڈی ) کے اِنجینئر اور فیلڈ اَفسران اور دیگر متعلقین موجود تھے۔