awam ki awaz

ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینی ٹیشن جے اینڈ کے نے سوچھ بھارت مشن گرامین انٹرن شپ 2023 شروع کیا

جموں//جموں و کشمیر میں رورل سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ نے سوچھ بھارت مشن گرامین انٹرن شپ 2023 کا آغاز کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ریسرچ اسکالرس کو بھی شامل کرنا ہے جو دیہی علاقوں میں سوچھ بھارت مشن ( گرامین ) کے نفاذ اور ’’ جن اندولن ‘‘ کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انٹرن شپ پروگرام نوجوان ذہنوں کو قیمتی تجربہ حاصل کرنے ، اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور سوچھ بھارت مشن گرامین فیز II کے نفاذ میں بامعنی تعاون کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ شرکاء کو سوچھ بھارت مشن گرامین فیز II کے مختلف پہلوؤں جیسے کہ کمیونٹی کو متحرک کرنا ، رویے میں تبدیلی کی کمیونیکیشن ، صلاحیت کی تعمیر پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ سوچھ بھارت مشن گرامین ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد ملک کے دیہی علاقوں میں صفائی اور حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔ یہ پروگرام بیت الخلاء کی تعمیر ، رویے میں تبدیلی کو فروغ دینے اور بنیادی طور پر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ، گرے واٹر منیجمنٹ ، پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ اور گوبردھن پروجیکٹس کے سبب کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے پائیداری کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ سوچھ بھارت مشن گرامین انٹرن شپ 2023 کے آغاز کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ رورل سینی ٹیشن سوچھ بھارت مشن ( گرامین ) کو جن اندولن بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر کمیونٹی موبلائیزیشن کیلئے اس نیک کوشش میں نوجوانوں کو شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔