3 youths of Baramulla saved 2 persons from drowning in Jhelum

2افرادکوجہلم میں ڈوبنے سے بچانے والے بارہمولہ کے3نوجوان

پولیس نے تعریفی سند، مومنٹو اور نقد انعام سے نوازا:ایس ایس پی

بارہمولہ// بارہمولہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر 3مقامی نوجوانوں کو تعریفی سند، مومنٹو اور نقد انعام سے نوازا۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کوایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے ٹاؤن بارہمولہ کے 3 مقامی نوجوانوں یعنی ثاقب احمد گوجری ولد غلام احمد گوجری ساکنہ محلہ قاضی حمام اولڈ ٹاؤن بارہمولہ، وامق پرویز کلو ولدپرویز احمد ساکنہ محلہ گنائی حمام بارہمولہ اور ساحل احمد وار ولدمرحوم ولی محمد وار ساکنہ گلنار پارک بارہمولہ نے سسپنشن برج دیوان باغ بارہمولہ اور سیمنٹ پل بارہمولہ پر 2 مختلف واقعات کے دوران2 قیمتی جانوں کو دریائے جہلم میں ڈوبنے سے بچانے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کیا۔تینوں بہادر نوجوانوں کو تعریفی ٹوکن، مومنٹو اور نقد انعام سے نوازا گیا۔نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ایس ایس پی بارہمولہ نے وقت پر قیمتی جانیں بچانے کیلئے بہادری کامظاہرہ کرنے پر ان نوجوانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا عمل یقینی طور پر دوسروں کو معاشرے کیلئے مزید اچھا کام کرنے کی ترغیب دے گا۔آخر میں ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ قوم کو ان جیسے بہادر دلوں کی ضرورت ہے۔اعزازی تقریب میں ایڈیشنل ایس پی آر کے پریہار، ڈی ایس پی پیرزادہ اعجاز اور ایس ایچ او بارہمولہ نوید نے بھی شرکت کی۔