Lt Governor interacts with students from Assam under Ek Bharat Shreshtha Bharat initiative

لفٹینٹ گورنر نے ’’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘‘ پہل کے تحت آسام کے طلباء سے بات چیت کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آسام کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 30 طلباء کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کی جو ’’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘‘ کے تحت جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے تھے ۔ طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی بھر میں ان کی ثقافت ، وراثت ، ادب اور کھانوں کو دریافت کرنے اور جموں و کشمیر اور آسام کے لوگوں کے درمیان جذباتی رشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے ان کی تلاشی سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ طلباء کے تبادلے کا پروگرام جو یووا سنگم کا حصہ ہے ، برہم پترا اور وٹاستا کی توانائی کو جوڑ دے گا ، قومی جامع شناخت کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا اور یہ آسام اور جموں و کشمیر دونوں کی نوجوان نسل کو اقدار اور تجربات کو سیکھنے اور بانٹنے کا موقع فراہم کرے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ جموں اور گوہاٹی کے درمیان 2500 کلو میٹر کی دوری کے باوجود طلباء کو یہاں وہی قدیم روحانی اور ثقافتی فراوانی ملے گی جس کیلئے آسام صدیوں سے جانا جاتا ہے ۔ یہ تنوع کے ساتھ ساتھ قوم کے اتحاد کا حقیقی جشن ہے ۔ جموں و کشمیر کے اپنے ایک ہفتے کے دورے کے دوران طلباء رگھوناتھ مندر ، سچیت گڑھ بارڈر ، چناب عیل برج ، تاریخی پہاڑی فن تعمیر سمیت مختلف مقامات کا دورہ کریں گے ۔ طلباء کے ساتھ آئی آئی ٹی جموں کے ڈائریکٹر منوج سنگھ گوڑ اور ان کے کورڈینیٹر بھی تھے ۔