پروجیکٹ کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائے ۔ سیکرٹری پلاننگ
جموں//صنعت اینڈ انٹرنل ٹریڈ کے فروغ کیلئے محکمہ کی ٹیم ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) حکومت ہند نے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع اور محکموں کے نوڈل افسران کو آن لائن ٹریننگ دی تا کہ یو ٹی کو پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ پورٹل کے ذریعے اپنے پروجیکٹوں کی نگرانی کرنے کے قابل بنایا جا سکے ۔ سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر راگھو لانگر نے میٹنگ کی صدارت کی جس کا مقصد یو ٹی سیکٹر کے پروجیکٹوں کیلئے پروجیکٹ مانیٹرنگ میکانزم کو مضبوط بنانا تھا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں یو ٹی میں بنیادی ڈھانچے کے کلیدی پراجیکٹس پر عمل درآمد کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے پہلے ہی یو ٹی سطح کی پراجیکٹ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یو ٹی پی ایم جی ٹیم کو یو ٹی کے مختلف شعبوں کے تحت منصوبوں کی منظوریوں /کلیئرنس کے مسائل ، حل ، ریگولیٹری رکاوٹوں اور تیز رفتار ٹریکنگ میں مدد کرنے کیلئے ذمہ داری دی گئی ہے ۔ سیکرٹری منصوبہ بندی ، جو کمیٹی کے ممبر سیکرٹری بھی ہیں ، نے تربیتی سیشن کے دوران بتایا کہ مرکزی پی ایم جی پورٹل پر بھارت کے مختلف فلیگ شپ /آئیکونک پروجیکٹس کی پہلے ہی نگرانی کی جا رہی ہے ، جو کہ مختلف مسائل خصوصاً لائن ایجنسیاں اور جہاں بین محکمہ جاتی ہم آہنگی کی ضرورت ہے ، کے بروقت حل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں ۔ سیکرٹری موصوف نے کہا کہ چیف سیکرٹری جموں و کشمیر نے تمام محکموں /ایجنسیوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ مرکزی پی ایم جی پورٹل بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں تبدیلی اور 500 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کی ایک اہم وجہ رہا ہے جس میں حکومت ہند کی لائن ایجنسیاں ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز ، بندرگاہوں اور جہاز رانی ، بجلی ، شہری ترقی، صحت اور خاندنی بہبود ، سیاحت ، ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی خدمات وغیرہ جیسے مختلف شعبوں کو سنبھالتی ہیں ۔ فی الحال66 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے 2290 مرکزی پروجیکٹوں سے متعلق 7155 مسائل کی نگرانی پی ایم جی پورٹل پر حکومت ہند کی طرف سے کی جا رہی ہے ۔










