DC distributes Emergency Response Kits among Aapda Mitra volunteers at Kulgam

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے آپڈا مترارضاکاروں میں ایمرجنسی رسپانس کِٹس تقسیم کیں

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹی ( ڈی دی ایم اے ) کے چیئرمین بھی ہیں،نے آج ضلع کے آپڈا مترا رَضاکاروں میں ایمرجنسی رسپانس کٹس تقسیم کیں۔اِن رضاکاروں نے ایس ڈی آر ایف کی پہلی بٹالین سری نگر میں 12روزہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ مکمل کی ہے اور آج ضلع ترقیاتی کمشنر نے یہاں منی سیکرٹریٹ میں آپڈا مترا کے ان رَضاکاروں میں ایمرجنسی رسپانس کٹس تقسیم کی ۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تربیت یافتہ رضاکاروں کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کا بھی خاکہ پیش کیا جو کسی آفاتِ سماوی سے نمٹنے اور لوگوں کو بچانے کے لئے تیار رہیں گے۔