جموں//کمشنر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے آج مرکزی وزارتِ نئی اور قابل تجدید توانائی ( ایم این آر اِی) کی پی ایم ۔ کُسم سکیم کی بہتر عمل آوری کے لئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی سٹیئر نگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل ، سی ای جے پی ڈی سی ایل اور جے کے ایس پی ڈی سی ، فائنانس آئی اینڈ ایف سی ،باغبانی ، زراعت محکموں او رسی اِی او جموںوکشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کے اَفسرا ن نے شرکت کی۔سوربھ بھگت نے ممبران کو پی ایم۔ کُسم سکیم کے تینوں اجزاٌ کے بارے میں آگاہ کیاجو بنیادی طور پر ملک میں کسانوں کی ترقی کے لئے تیار کی گئی ہے ۔ کمیٹی کے اراکین کو پی ایم ۔کُسم سکیم کے جزو اے اور بی کے تحت جموںوکشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کی طرف سے حاصل کی پیش رفت کے بارے میں بھی اَپ ڈیٹ کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پی ایم۔کُسم سکیم کا جزو اے گرڈ کے ذیلی علاقے کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں 0.5سے 2.0 میگاواٹ کی صلاحیت کی حد میں ڈی سینٹر لائزڈ گر ائونڈ / سٹلٹ ماونٹیڈ گرڈ کنیکٹیڈ سولر یا دیگر قابل تجدید توانائی پر مبنی پاور پلانٹس سٹیشنز کے قیام کا تصور کرتا ہے۔اِس جزو کے تحت جموںوکشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی نے 13.4 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت سے شمسی توانائی کے منصوبوں کی ترقی کے لئے 7مقامات کی نشاندہی کی ہے۔سکیم کے جزو بی میں کسانوں سے ان کی کھیت کی زمینوں کی آبپاشی کے لئے 80فیصد کی اِجتماعی سبسڈی کے ساتھ سٹینڈ سٹون سولر ایگر ی کلچر پمپس کی تنصیب شامل ہے۔ جموںوکشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی نے اس جزو کے تحت مرکزی وزارتِ نئی اور قابل تجدید توانائی ( ایم این آر اِی)کی طرف سے طرف سے منظور کئے گئے 5000پمپوں کے ہدف کے مقابلے میں جموںوکشمیر یوٹی میں 900 سولر پمپ لگائے ہیں ۔پی ایم کُسم سکیم کے جزو ’سی‘ کے تحت جموںوکشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی 140کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت پر 1ایچ پی سے 15ایچ پی کی صلاحیت والے 4,000 اِنفرادی گرڈ سے منسلک زرعی پمپوں کو سولرائز کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ڈسکامزکی بجلی کی سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ مرحلہ وار طریقے سے اورڈسکامز کو اِضافی شمسی توانائی کی فروخت سے کسانوں کی آمدنی یا پیدا ہونے والی اضافی توانائی کو گروپ نیٹ میٹرنگ سہولیت کے تحت ان کی رہائش گاہوں کے توانائی کے بلوں کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے زراعت اور باغبانی محکموں کے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ ممکنہ اِستفادہ کنند گان کی نشاندہی کریں جو کسان دوست سکیم کے تحت جے اینڈ کے بینک لمٹیڈ سے شمسی زرعی پمپوں کی تنصیب کے لئے اِستفادہ کنندگان کے حصص کی آسان فائنانسنگ کی فراہمی سمیت پی ایم ۔ کُسم سکیم کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔










