جموں//جموںوکشمیر او رلداخ فائنانس کارپوریشن ( جے کے ایل ایف سی ) کے بورد آف ڈائریکٹرزکی 245 ویں میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر ارون کمار گنڈوترا نے کی جنہیں ایس ایف سیز ایکٹ 1951 کی دفعہ 19ذیلی دفعہ 5(اے) کے تحت چیئرمین منتخب کیا گیا۔میٹنگ میں غورو خوض کے دوران بورڈ نے مالی سال2020-21 ء کے لئے بیلنس شیٹ کی منظوری دی۔بورڈ نے کارپوریشن کی کارکردگی کو نوٹ کرتے ہوئے جس میں اگرچہ معمولی بہتری آئی ہے ،کارپوریشن کے کاروباری کاموں کو بہتر بنانے بالخصوص این پی ایز سے وصولی کے لئے مستعدی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔بورڈ کی خواہش تھی کہ آمدنی او راخراجات میں فرق کو ختم کرنے کے لئے تمام ممکنہ ٹولز تلاش کئے جائیں تاکہ کارپوریشن کو منافع بخش خطوط پر لایا جاسکے۔چیئرمین کو کارپوریشن کی اِنتظامیہ کی جانب سے تازہ ترین معلومات ، کامیابیوں ، کارکردگی میں بہتری اور ٹرن ارائونڈکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔کارپوریشن کی کا میابیوں بشمول شکایات سیل جے کے آئی جی آر اے ایم ایس میں زیر اِلتوأ ہے ، کارپوریشن اِی۔ آفس مکمل طورپر نافذ ہے ، دائمی نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لئے ضبط کئے گئے اثاثوں کی نیلامی کے لئے اِی۔ ٹینڈرنگ مکمل طورپر نافذ ہے ، کارپوریشن کے اِی۔ پی آر ایس کو نافذ کیا گیا ہے ۔ کارپوریشن نے کارپوریشن میں اِی پی ایم اور جے کے ایچ آر ایم ایس پورٹل کے مزید نفاذ کے لئے سی پی آئی ایس پورٹل پر تمام حاضر سروس ملازمین کا اِندراج کیا ہے ، کارپوریشن میں بائیو میٹرک حاضری نظام مکمل طورپر نافذ العمل ہے اور این آئی سی تلنگانہ کے ذریعے کارپوریشن کا کمپیوٹر ائزیشن عمل یعنی لون پورٹ فولیو ۔ مینجمنٹ سسٹم این آئی سی جے اینڈ کے کے ذریعے تکمیل کے لئے فعال عمل کے تحت ہے۔چیئرمین اِس سلسلے میں مینجمنٹ کی کوششوں کو سراہا۔بورڈکے اَراکین نے شکر گزار اور متفقہ طور پر اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے دیگر تمام ایس ایف سیز کی طرح اسی مشابہت پر ضروری ہینڈ ہولڈنگ ، فنڈ سپورٹ اور سکیمیں فراہم کرے گی۔بورڈاراکین نے مزیدکہا کہ مینجمنٹ کو ملک کے ایس ایف سیز کے بہترین طریقوں کا مطالعہ کرنا چاہیے۔کارپوریشن کے اَفسران اور اہلکاروں کے لئے ملک کے معروف مالیاتی اِداروں ،انسٹی چیوٹ سے ان کی مہارت کی نشو و نما اور اِنتظامی واقفیت کے لئے تربیتی پرگراموں کے اِمکانات کو بھی تلاش کرنا چاہیے۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر اَجے کمار شرما ، سینئر ڈی ایم ایل آئی سی ڈائریکٹر دنیش تنانیہ، جنرل منیجر اے ایچ جلو، جنرل منیجر وائی کے کپور، سی اے کنسلٹنٹ وِکاس درمانیا ، ٹیکنیکل آفیسر وِنود چوہان، اے جی ایم ڈائریکٹر ایس آیہ ڈہ بہ آئی چار وورما اور کاپوریشن کے دیگر سینئر اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔










