سری نگر//جموں وکشمیر کے لوگ اِنتظامیہ کے ’’ آپکی زمین آپ کی نگرانی‘‘ اقدام کو بہت سراہا رہے ہیں جس سے لینڈ ریکارڈ سسٹم میں شفافیت اور جواب دہی لائی گئی ہے۔جموںوکشمیر حکومت نے جدت طرازی کو آگے بڑھاتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں لوگوں تک زمینی ریکارڈ تک بغیر کسی پریشانی کے آن لائن رَسائی کو بڑھانے کا ایک تاریخی اقدام شروع کیا جس نے جموںوکشمیر یوٹی کی ریونیو میں انقلاب لایا ہے۔آج کی دُنیا میں اِی ۔ گورننس کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔شہریوں کی تمام معلومات تک قابلِ اعتماد رَسائی کے لحاظ سے حکومتی عمل میں شفافیت ، جواب دہی ، کارکردگی اور جامعیت کو بڑھاتی ہے۔’’ آپکی زمین آپکی نگرانی‘‘ کے ٹیگ کے تحت لینڈ ریکارڈز اِنفارمیشن سسٹم عوامی صارفین کو سی آئی ایس پورٹل http://landrecords.jk.gov.in پر آن لائن سکین شدہ ریونیو ڈیٹا کی کاپیاں تلاش کرنے اور دیکھنے کی اِجازت دیتا ہے اور زمین کے لین دین میں ریونیو اَفسران کی مداخلت کو کم کرتا ہے اور لوگوں کو ایک بٹن کے کلک پر اَپنے زمینی ریکارد تک رسائی کا حق دیتا ہے ، اِس طرح ہیرا پھیری میں کمی اور ریونیو دفاتر کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ۔ ’’آپکی زمین آپکی نگرانی‘‘ ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) کے قومی پروگرام کا ایک نتیجہ ہے جس میں زمین کے معاملات میں عام لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ڈیجیٹل اِنڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی ) کا باقاعدہ آغاز اپریل 2016ء میں جموںوکشمیر یوٹی میں لینڈ سسٹم تک آن لائن رَسائی کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا تھا جس سے رشوت ستاتی کو ختم کیا گیا ہے اور اِس طرح سب رجسٹرار اور تحصیل دفاتر میں معیاری خدمات کو یقینی بنایا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کی اِنتظامیہ نے اِس بات کو یقینی بنایا کہ لینڈ ریکارڈ پروگرام جس پر سست رَفتاری سے عمل کیا جارہا ہے اور اسے عوام الناس کے فائد کے لئے تیز اور مکمل کیا جائے۔حکومت نے ’’ آپکی زمین آپ کی نگرانی ‘‘ پر اِنفارمیشن ، ایجوکیشن اور کمیونکیشن ( آئی اِی سی ) کی سرگرمیاں کے تحت عوام کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے تحصیل او ربلاک سطح کے دفاتر ، نیابتوں ، پٹوار خانوں اور پنچایت گھروں میں خصوصی کیمپوں کا اِنعقاد کیا جہاں لوگ ایک کلک سے زمینی ریکارڈ تک رَسائی حاصل کرسکتے ہیں۔تاریخی اقدام ’’ آپکی زمین آپ کی نگرانی‘‘ سے مستفید ہونے والے غلام محمد ڈارنے کہا ہے کہ میں مرکز اور یوٹی سطح کی اِنتظامیہ کا مشکور ہوں کہ حکومت نے زمین کی ملکیت کے لئے ایک ایسی تکنیکی ایجادات شروع کیں جو ایک عام آدمی کے لئے ایک بڑی راحت ہے۔ جموں کے راجیش کمار کے ایک اور مستفید نے کہا کہ ’’ آپکی زمین اور آپ کی نگرانی ‘‘ نے عام لوگوں کو اَپنے موبائل پر زمینی ریکارڈ چیک کرنے کا اِختیار دیا ہے اور ریونیو دفاتر میں فزیکل جانے سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔حکومت نے معلومات کے خلا ٔ کو پُر کرنے اور جموں اور سر ی نگر اَضلاع میں ریونیو ریکارد تک لوگوں کی آسانی سے رَسائی کو فروغ دینے کے اَقدام کے طور پر سہ زُبانی زمینی پاس بکوں کو جاری کرنے کا عمل بھی شروع کیا ہے۔جموںوکشمیر میں اَپنی نوعیت کی پہلی زمینی پاس بک زمین کے قانونی مالکان کو اُردو ، انگریزی او رہندی زُبانوں میں جاری کی جارہی ہے۔ٹینگ پورہ سری نگر کے شوکت احمد راتھر حکومت کے اِس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی ایک اَچھا قدم ہے ، سب کو فائد ہ ہوگا۔اُنہوں نے کہا،’’ پہلے مہینوں لگتے تھے ۔لینڈ پاس بُک سے اَب سب کچھ عوام کے پاس ہے ۔ہمیں ریونیو دفاتر کادورہ کرنے کے بوجھل عمل سے نجات ملی ہے۔‘‘ٹینگ پورہ کے خورشید احمد ریشی نے کہا کہ یہ اقدام ان لوگوں کو بے نقاب کرے گا جنہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا او رسرکاری زمین پر بنیادی ڈھانچہ کھڑا کیا ہے۔










