امرت کال کے دوران تعلیم سماجی کایا پلٹ کا باعث بنے گی

تعلیمی شعبے میں مزید بہتری اور جدت لانے کیلئے سرکار کوشاں

سرینگر//وزیراعظم نے کہا کہ امرت کال کے دوران سماجی یکسر تبدیلی کیلئے تعلیم بنیاد ہونی چاہئے۔۔ وزیراعظم نے تعلیم کے شعبے میں گروکْل کی طرف سے کئے گئے بے داغ اور شاندار کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گروکْل ہندوستانی روایت اور جدید تعلیم کا سنگم ہے‘ جس نے بھارت کے قدیم تعلیمی نظام کے احیاء کیلئے زبردست کام کیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امرت کال کے دوران تعلیم‘ سماجی کایا پلٹ کی بنیاد ہوگی۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ مستقبل اور دور اندیشی پر مبنی تعلیمی پالیسی پر عمل کرکے ملک میں مستقبل کیلئے مثالی شہری تیار ہوں گے۔ وزیراعظم نے یہ بات آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شری سوامی نارائن گْروکْل راجکوٹ سنستھان کے 75 ویں امرت مہوتسو سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے تعلیم کے شعبے میں گروکْل کی طرف سے کئے گئے بے داغ اور شاندار کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گروکْل ہندوستانی روایت اور جدید تعلیم کا سنگم ہے‘ جس نے بھارت کے قدیم تعلیمی نظام کے احیاء کیلئے زبردست کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ راجکوٹ میں صرف 7 طالب علموں سے گروکْل شروع کیا گیا تھا اور آج ملک بھر میں اس کی 40 شاخیں ہیں۔ انہوں نے لڑکیوں کیلئے بھی گروکْل شروع کرنے کے واسطے تنظیم کو مبارک باد دی۔وزیراعظم نے وہاں موجود اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کم سے کم 15 دن تک ملک کے شمال مشرقی حصے کا دورہ کریں اور وہاں کی ثقافت کو سمجھیں اور وہاں کے مختلف ثقافتی ورثے کے بارے میں تحریر کریں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیراعلیٰ بھوپندرپٹیل نے جمعرات کو راجکوٹ میں Sahajanand Nagar میں پانچ روزہ امرت مہوتسو تقریبات کا افتتاح کیا تھا۔