سماج کوتباہ کرنے والے منشیات فروشوں کاشکنجہ کسنے کی پولیس کی جاری مہم

اننت ناگ میں پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ کی چھاپے ماری

2ملزمان کے رہائشی مکانات کی تلاشی ، ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی مہم جاری رہے گی :پولیس

اننت ناگ//پولیس نے بدھ کو کہا کہ اس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں2 مقامات پر چھاپے مارے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ عسکریت پسند عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے، بدھ کو خصوصی تفتیشی یونٹ (SIU) اننت ناگ نے ضلع اننت ناگ کے2 مختلف مقامات پر ایک کیس میں ملوث2ملزمان کے رہائشی مکانات پر معزز عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپے مارے۔انہوںنے کہاکہ پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں ایف آئی آرزیر نمبر127/2022زیرسیکشن307آئی پی سی ،7/27آرمزایکٹ اوریواے پی اے کی دفعات16،18،20اور38کے تحت ایک کیس درج ہے ،اوراسی کیس کے سلسلے میں شہباز احمد ٹھوکر ولد مشتاق احمد ٹھوکر ساکن واگھامہ بجبہاڑہ اور سبزار احمد گنائی ولد فاروق احمد گنائی ساکنہ مرہامہ حلیم پورہ بجبہاڑہ کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران، ایس آئی یو اننت ناگ نے متعلقہ معلومات اکٹھی کیں اور جرائم کے ارتکاب میں ان ملزمان کے کردار کی جانچ کی جا رہی ہے۔ چھاپوں کے دوران مناسب ایس او پیز پر عمل کیا گیا۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ یہ چھاپے ضلع اننت ناگ میں ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے مختلف اوور گراؤنڈ ورکرز اور ملی ٹنسی کے حامیوں کی نشاندہی کرکے مارے جاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چھاپے مستقبل میں بھی UAPA کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جاری رہیں گے۔