درگمولہ اور حاجن۔اے میں ڈی ڈی سی کے دوبارہ ووٹنگ کے نتائج کا اعلان

دونوں نشستوں پر آزاد اُمید واروں نے کامیابی حاصل کی

سری نگر//سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج کشمیر میں دو ضلعی ترقیاتی کونسل کی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کے عمل کو یقینی بنانے اور ووٹ شماری کو یقینی بنانے کے لئے مختلف محکموں کی کوششوں کی تعریف کی۔سٹیٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ وادی میں سردی کی صورتحال کے باوجود ووٹ شماری اور اس سے متعلقہ کاموں سے وابستہ اَفسران نے غیر معمولی طور پر اَپنے فرائج اَنجام دئیے تاکہ نتائج کے اعلان کے لئے ہر سیاسی پارٹی اور لوگوں کو یکساں اطمینان حاصل ہو۔ اُنہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ووٹ شماری کے عمل کے لئے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے اِنتخابی عمل کو خوش اَسلوبی سے اَنجام دینے کو بھی یقینی بنایا۔ڈی ڈی سی حلقہ کپواڑہ میں درگمولہ کی آزاد اُمید وار آمنہ مجید ( اِنتخابی نشان ٹرک) نے ڈی ڈی سی نشست درگمولہ 39 ووٹوں سے جیتی۔ریٹرننگ آفیسر ، ڈی ڈی سی حلقہ درگمولہ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق آزاد اُمید وار آمنہ مجید ( اِنتخابی نشان ٹرک) نے 3,259 ووٹ حاصل کئے ۔ اس کے بعد پی ڈی پی اُمید وار شبنم رحمان ( اِنتخابی نشان قلم او رسیاہی ) نے 3,220 ووٹ حاصل کئے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ درگمولہ حلقہ کپواڑہ ضلع میں 32.73 فیصد ووٹ ڈالے گئے جہاں پولنگ ہوئی تھی۔ ڈی ڈی سی درگمولہ کے لئے 42 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جن کی شرح 32.73 تھی۔ کل 32,768 ووٹروں کے مقابلے میں 10,724 ووٹ ڈالے گئے جس میں5,624 مرد اور 5,100 خواتین نے اَپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔حاجن۔اے میں محترمہ ناز ہ آزاد ( نشان۔ہیلی کاپٹر) نے 2,706 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔ اِس کے بعد پیپلز کانفرنس کی عتیقہ بیگم ( نشان۔ایپل) نے 2,283ووٹ حاصل کئے۔حاجن ۔اے کے 57پولنگ سٹیشنوں میں 53.33فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ کل 16,313میں سے 8,669 ووٹروں نے اَپنا حق رائے دہی کا اِستعمال کیا۔اِس میں 8,565 میں سے 4,717 مرد اور 7,748 مٰں سے 3,982 خواتین نے ووٹ ڈالے۔