پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت کا بڈگام میونسپلٹی کا دورہ

ڈی ایچ بڈگام ، بی ایچ ایس ایس سکول بڈگام ، زیر تعمیر کمیونٹی ہال بڈگام ، نیو بس سٹینڈ بڈگام کا معائینہ کیا

بڈگام//پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت مسٹر پرشانت گوئل نے ’’ مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ 2.0 ‘‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بڈگام قصبے کا دورہ کیا ۔ شہری لوگوں تک ان کی دہلیز پر پہنچ کر ان کے مسائل اور شکایات کا موقع پر ازالہ یقینی بنانے کے مقصد سے پرنسپل سیکرٹری نے اپنے دو دن کے دورے کے دوران ’’ مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ ( ایم ٹی ایم پی ) 2.0 پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بڈگام ، صدر میونسپل کونسل بڈگام اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت نے مشنری موڈ پر شہری علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کیلئے ’ مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ ‘ پروگرام شروع کیا ہے ۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ حکومت بڈگام کے ترقیاتی مسائل کے مترادف ہے اور اس کی ترقی کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام میں سیاحت کی بڑی صلاحیت ہے اور ضلع میں اس شعبے کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود ان کا حق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی اور سماجی نظم کے درمیان ہموار توازن کو یقینی بنانے کیلئے اپنے فرائض کو پورا کریں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے بے روز گاری کے خاتمے کیلئے نوجوانوں میں ہنر مندی کی ترقی پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں مہارت کی ترقی پر توجہ دی گئی ہے کیونکہ اس سے نئی نسل کو خود انحصار بنانے میں مدد ملے گی ۔ مسٹر گوئل نے مختلف محکموں کے ذریعے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا تا کہ وہ اپنی کارکردگی کو ظاہر کریں اور عوام کو ان کے ذریعہ پیش کی جانے والی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کریں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے عوامی وفود کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں اپنے مسائل اور خدشات سے آگاہ کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے انہیں غور سے سُنا اور ان کے ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔ پروگرام کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے مختلف معذور افراد اور بچوں میں تعلیمی کٹس ، وہیل چئیر ، سماعت کے آلات اور دیگر آلات تقسیم کئے ۔ بعد ازاں مسٹر گوئل نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام کا دورہ کیا اور ہسپتال کے عملہ اور مشینری کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے بوائیز ہائیر سکینڈری سکول بڈگام کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کی اٹل ٹنکرنگ لیب کا معائینہ کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے بڈگام ٹاؤن میں کمیونٹی ہال بڈگام کے جاری کام کا بھی معائینہ کیا اس کے علاوہ نیو بس سٹینڈ بڈگام میں سہولت کا بھی جائیزہ لیا ۔ ایس ایس پی بڈگام ، اے ڈی سی بڈگام ، سی ای او بڈگام ، سی ایم او بڈگام ، ڈی آئی او بڈگام اور دیگر افسران بھی پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ تھے ۔