جموں وکشمیر امپارڈ سری نگر میں’’ ایموشنل ویل بینگ اور سٹریس مینجمنٹ‘‘پر تین روزہ ورکشا پ کا آغاز

سری نگر//جموںوکشمیر اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( جے اینڈ کے اِمپارڈ) میں آرٹ آف لیونگ فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’ ایموشنل ویل بینگ اور سٹریس مینجمنٹ‘‘ پر تین روزہ ورکشا پ شروع ہوا۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔ورکشاپ کا اِنعقاد سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اَپنے ملازمین کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے تربیتی ماڈیولز کے ذریعے کئے گئے اقدامات کے ایک حصے کے طورپر کیا جارہا ہے جو کام میں ذہنی تندرسی کو ترجیح دینے کی جانب پیش قدمی کرتا ہے ۔پی ایم پیکیج کے تحت بھرتی کئے گئے سب اِنسپکٹروں کو اِس ورکشاپ میں اس طرح کی پہلی تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ورکشاپ کے اِفتتاحی سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ شرکأ کو تنائو کے اِنتظام ، رویے میں تبدیلی کی ہنر ، ذاتی اور تنظیمی اقدار، ہمدردی ، ٹیم ورک ، سمارٹ گول کا تصور اور دیگر متعلقہ اقدار سیکھنے کے لئے اِ س موقعہ کا بھرپور استعمال کرنے کی ترغیب دے گی۔ اُنہوں نے شرکأ پر زوردیا کہ وہ زندگی میں ایک بار ملنے والے اِس موقعہ کو اَز سر نو ترتیب دینے کی ہنروں ، رویوں میں ایڈجسٹمنٹ ، ذہنی اِستقامت اور اِس پر توجہ دے کر پوری طرح سے اِستفادہ کریں۔آج کے ماحول میں زندگی کے تمام مراحل کے لئے دیگر کلیدی صلاحیتیں جن میں اچھی حکمرانی کی خاطر بہترین کردار ادا کرنے کے لئے اندرونی ری انجینئرنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹریننگزامپارڈ ڈاکٹر جہاں آرا جبین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے دئیے گئے گڈ گورننس سلوگن کے لئے سیلف گورننس بہترکرنے کے موضوع پر زور دیا۔پروگرام ڈائریکٹر دی آرٹ آف لیونگ میں یوتھ افیئرس اوینش تِکو نے سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران کے لئے سانس پر قابو پانے کی تکنیک اور مراقبہ کا ایک مظاہرہ سیشن منعقد کیا اور اس کے بعد دیگر نشستوں کا تعارف پیش کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ ) شکیل مقبول ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل انفورسمنٹ سٹیٹ ٹیکسز پرویز احمد رینہ ، اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ٹیکنیکل وسیم راجا ، پروگرامر وجاہت محمود اور سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے دیگراعلیٰ اَفسران موجود تھے۔