مرکزی سرکار نے پانچ پوائنٹ میں تیار کیا پلان
سرینگر //مرکز کی نریندر مودی سرکار نے سال 2023 کے آخر تک 10 لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا ہدف دیا ہے۔ اس کیلئے اسپیشل پورٹل ، دو مہینے کا ٹارگیٹ، سکریٹری سطح پر ہر ہفتہ جائزہ میٹنگ، فل کلینڈر تیار کرنا، ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہونے والے عہدوں کی تعداد کے بارے میں اعداد و شمار جمع کرنا جیسے قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس کا ایک مقصد ہے کہ سال 2023 کے آخر تک 10 لاکھ لوگوں کو نوکری دی جائے۔ وزیر اعظم دفتر کے سینئر اہلکار کو نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بے روزگاری کے معاملہ کے ایشو بننے کے بعد مودی سرکار نے سال 2023 کے آخر تک مرکز کے تحت آنے والے مختلف محکموں میں خالی پڑے 10 لاکھ عہدوں کو بھرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بے روزگاری اور نوکری کی بات کے ایشو بننے کے بعد مرکزی سرکار میں دس لاکھ خالی پڑے عہدوں کو بھرنے کا اعلان کیا تھا۔ سال 2023 کے آخر تک ان عہدوں کو بھرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے اکتوبر میں پہلا ‘روزگار میلہ’ منعقد کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 75 ہزار نوجوانوں کو تقرری خط سونپا تھا۔ مودی سرکار نے دس لاکھ نوجوانوں کو نوکری دینے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پانچ پوائنٹ کا پلان بنایا ہے۔پہلے قدم کے تحت ویکیسنی اسٹیٹس پورٹل نام سے بین حکومت پورٹل لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہاں پر سبھی وزارتوں اور محکموں کی جانب سے ویکینسی کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے گا۔دوسرے مرحلہ کے تحت ہر ایک وزارت اور محکمہ کی جانب سے نوڈل افسر مقرر کیا جائے گا، جو پورٹل کو ریگولر طور پر اپ ڈیٹ کریں گے۔سبھی وزارتوں اور محکموں کیلئے دو مہینے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سال 2023 کے آخر تک کیلئے فل کیلینڈر بھی تیار کیا گیا ہے۔آفر اور تقرری لیٹر کیلئے مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔ سبھی وزارتوں کو آنے والے مہینوں میں جاری کئے جانے والے تقرری لیٹر کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مالی سال 2023۔ 24 میں ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہونے والے عہدوں کے بارے میں سبھی وزارتوں اور محکموں کو وقت سے پہلے اطلاع دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاکہ ان خالی عہدوں کو بھرا جاسکے۔










