ہر موسم میں کھلی رہنے والی گگن گیر تا سونہ مرگ ساڑھے 6کلومیٹر مسافت والی زیڈمورہ ٹنل

ہر موسم میں کھلی رہنے والی گگن گیر تا سونہ مرگ ساڑھے 6کلومیٹر مسافت والی زیڈمورہ ٹنل

15نومبرتک ٹریفک کی ا ٓمدورفت کیلئے کھول دی جائے گی

نومبر کے دوسرے ہفتے میں باقی ماندہ کام مکمل کریں:صوبائی کمشنر کشمیرپی کے پولے کی حکام کوہدایت

سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے حکام کوہدایت دی کہ سیاحتی مقام تک سیاحوںکی ہرموسم میں آسان رسائی کویقینی بنانے کیلئے تعمیر کی گئی ساڑھے6کلومیٹر مسافت والی مورہ زیڈ ٹن مورہ ل کوٹریفک کیلئے کھول دیاجائے ۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ترجمان نے بتایاکہ کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے سونہ مرگ میں افسروں وانجینئروںکی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ،جس دوران گگن گیر سے سونہ مرگ تک تعمیر کی گئی ساڑھے6کلومیٹر فاصلے والی زیڈ مورہ ٹنل پر جاری کام کی رفتار کاجائزہ لیا گیا۔افسروںنے صوبائی کمشنر کوجانکاری فراہم کی کہ اس ٹنل پر جاری کام آخری مراحل میں ہے ۔صوبائی کمشنر کشمیر نے حکام کوکام کی رفتار میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے یہ حکم دیاکہ اس اہم ٹنل کو15نومبرتک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیاجائے ۔سرکاری ترجمان کے مطابق کشمیر کے ڈویڑنل کمشنر پی کے پول نے سونمرگ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران متعلقہ افسروں اورانجینئروںکو یہ ہدایات دیں کہ ہرموسم میں کھلی رہنے والی گگن گیر تاسونہ مرگ زیڈ مورہ ٹنل پرباقی ماندہ کام کوجلد سے جلد مکمل کیا جائے ،تاکہ 15نومبرتک ساڑھے6کلومیٹر مسافت والی اس ٹنل کوکھول جائے ْ۔صوبائی کمشنر کی زیرصدارت منعقدہ میٹنگ میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پانی، بجلی اور سڑکوںبرف صاف ہٹانے جیسی ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے بات چیت کی گئی۔سرکاری ترجمان نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران، پی کے پولے نے زیڈ مورہ ٹنل پر کام کا بھی معائنہ کیا جو آپریشنل ہونے پر سال بھر رابطہ فراہم کرے گی۔موصوف ترجمان نے مزید کہا کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (پروجیکٹس) کو ہدایت کی کہ ٹنل سے متعلق تمام ضروری کام نومبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل کر لئیجائیں تاکہ اسے 15 نومبر تک ٹریفک کے لئے کھولاجا سکے۔صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ڈائریکٹر سیاحت کشمیر اور سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر سے بھی کہا کہ وہ اس خطے کو موسم سرما کے سیاحتی مقام کے طور پر وسیع پیمانے پر تشہیر کریں۔مزید، انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ مالکان کے ساتھ بات چیت کرکے ہوٹل کے نرخوں کو حتمی شکل دیں اور اسے 15 نومبر تک مطلع کریں۔