جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ جل جیون مشن ( جے جے ایم ) ایک فلیگ شپ پروگرام ہے اور اسے پورے جموں و کشمیر میں تیزی سے عملانے کی ضرورت ہے ۔ مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں سول سیکرٹریٹ میں سال 2022-23 کیلئے جل جیون مشن ( جے جے ایم ) اور کیپیکس کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں جل شکتی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ، مشن ڈائریکٹر جے جے ایم ، سپیشل سیکرٹری جل شکتی ، ڈائریکٹر فائنانس جل شکتی ، چیف انجینئر پی ایچ ای جموں /کشمیر ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی جموں / کشمیر ، چیف انجینئر آر ٹی آئی سی ، سپرانٹنڈنگ انجینئر اور دیگر متعلقہ حکام ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شامل ہوئے ۔ میٹنگ کے دوران مشیر نے مالی سال 2022-23 کیلئے سی ایس ایس /سی اے پی ای ایکس /این اے بی اے آر ڈی /پی ایم ڈی پی کے تحت کی گئی حصولیابیوں اور مالی کامیابیوں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ مشیر نے جے جے ایم کے کاموں کی حالت اور اسکیم کے تحت تجویز کردہ انفراسٹرکچر کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے افسران پر زور دیا کہ جاری کاموں کی رفتار کو معمول کی رکاوٹوں جیسے موسم یا دیگر چیزوں کی وجہ سے سست نہیں ہونا چاہئیے اور جے جے ایم کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے مناسب کوششیں ک جانی چاہئیں ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ جے جے ایم کے نفاذ میں سستی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئیے کیونکہ یہ ایک فلیگ شپ پروگرام ہے اور ہر گھر کو صاف پانی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔ جے جے ایم کے تحت بڑے کاموں کی حالت کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے افسران کو ہدایت دی کہ کاموں کی ٹینڈرنگ میں تیزی لائی جائے اور کاموں کی بروقت الاٹمنٹ ہو سکے ۔ مشیر نے ٹھیکیداروں کی وسیع شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے اور ٹینڈروں کی وسیع تشہیر کرنے پر زور دیا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان میں شرکت کریں ۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹس کی صورتحال اور کاموں کی منظور ی کا جائزہ لیتے ہوئے عمل آوری ایجنسیوں کو پروجیکٹ کی منصوبہ بندی سے پہلے مستعدی سے مشق کرنے کی ہدایت دی اور ان سے کہا کہ پروجیکٹوں میں موجود تمام رُکاوٹوں کو منصوبوں میں تیزی سے عملدرآمد اور کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے دیگر محکموں کے ساتھ تال میل سے دُور کیا جائے ۔ اُنہوں نے اُنہیں اِس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ ٹھیکیداروں کے پاس اِس بڑے پیمانے کے منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے ضروری مشینری موجود ہے۔مشیرموصوف نے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ ماہ وارپراگریس رپورٹس کے ساتھ ساتھ نئے کاموں کے پلان بھی محکمہ کو پیش کئے جائیں ۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس اہم مشن کی مؤثر عمل آوری کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر استعمال کریں۔دوران میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پورے جموںوکشمیر میں ان کی تکمیل کے مختلف مراحل پر اِنفرادی واٹر سپلائی سکیموں ( ڈبلیو ایس ایس ) کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے شاہ پور کنڈی ڈیم ، اُجھ ملٹی پرپز پروجیکٹ اور دریائے جہلم کی معاونت کے منصوبے جیسے دیگر منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔مشیر موصوف نے کہا کہ یہ پروجیکٹ پورے جموںوکشمیر کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں اور ان پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اَندر مکمل کرنے کے لئے مناسب عز م کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔میٹنگ میں ایم ڈی جے جے ایم نے جموںوکشمیر میں مشن کے نفاذ میں اَب تک حاصل کی گئی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔










