رام بن//سیکرٹری ٹرانسپورٹ جی پرسنا راما سوامی نے جموں ۔ سری نگر قومی شاہراہ پر رام بن ضلع میں ناشر ی سے بانہال کے 66 کلومیٹر کے اہم حصے میں ٹریفک کی نقل و حمل کو کنٹرول کرنے والے متعلقہ عوامل کا خود جائزہ لیا۔یہ دورہ وادی سے پھلوں سے لدے ٹرکوں کی ٹرانسپورٹیشن کے پیش نظرجموں۔سری نگرقومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لئے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے اور اہم حصوں کو ڈبل کیریج وے کو سہارادینے کے قابل بنانے کے لئے مرمت کی فوری ضرورت ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام ، ایس ڈی ایم رامسو وَقار احمد، ڈی ایم بانہال ظہیر عباس، اے آر ٹی اور رام بن سمریندر سنگھ ، ڈپٹی ایس پیز ٹریفک پارول بھرد واجاور اَصغر ملک کے علاوہ دیگر اَفسران موجود تھے۔ٹرانسپورٹ سیکرٹری جنہوں نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے نے رام بن شہر کے قریب کیفے ٹیریا موڑ اور مہر کے درمیان شوٹنگ سٹون زون کا ذاتی طور پر جائزہ لیتے ہوئے ناشری، دھلواس ، پیرہ اور چندر کوٹ کے ساتھ والے حصے کا بھی معائینہ کیا جس پر این ایچ اے آئی فی الحال این ایچ ۔44 چار گلیاروں والی بنانے کے لئے کام کررہا ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ چیف سیکرٹری کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ کے بعد این ایچ اے آئی اگلے پانچ دنوں کے لئے صبح 3 بجے سے صبح 7 بجے کے درمیان ٹریفک کو 4 گھنٹے تک روکے گا تاکہ ناشری اور بانہال کے درمیان کیفے ٹیریا موڑ اور مہر اور رامپارڈی سمیت رامسو۔بانہال سیکشن کے درمیان نازک مقامات پر ڈبل کیریج وے کو بحال کرنے کے لئے جمع شدہ ملبے کو ہٹایا جا سکے۔ٹرانسپورٹ سیکرٹری نے کشمیر سے پھلوں کے ٹرکوں کی نقل و حمل میں سہولیت فراہم کرنے کی ضرور ت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کے مطابق پھلوں کی ایچ ایم ویز کی ان کی منزلوں تک بغیر کسی پریشانی کے نقل و حمل کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ٹرانسپورٹ سیکرٹری کو این ایچ۔44 ٹریفک سے متعلق مسائل اور فورلیننگ کے جاری کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں کئے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ گاڑیوں کی آسانی سے نقل و حمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹر ی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ مسافروںکی زندگی کے تحفظ کے لئے این ایچ اے آئی تمام اہم راستوں پر فوری مرمت کو یقینی بنائے ۔ اُنہوں نے سول ، پولیس اور ٹریفک پولیس کے درمیان مؤثر ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ پھلوں کے ٹرکوں اور خراب ہونے والی اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کی بہتر نقل و حمل کو منظم کیا جاسکے۔
جاوید ڈار نے مڑھ جموں میں 3.5 کروڑ روپے کے فروٹ و ویجی ٹیبل پروسسنگ یونٹ کا اِفتتاح کیا
سپیکر قانون ساز اسمبلی نے نئے لیجسلیچر کمپلیکس کی پیش رفت کا جائزہ لیا
جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی نے ’’یوگا فار مینٹل فِٹنس‘‘ پر خصوصی سیشن کا اِنعقاد کیا
یشامدگل نے پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن سے متعلق مرکزی سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا
لفٹینٹ گورنر نے جموں ڈویژن کے ڈی سیز ، ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی
لفٹینٹ گورنر نے کتاب ’’ جلا وطنی میں شفا : ڈاکٹر سشیل رازدان کی ان کہی کہانی ‘‘ کا اجراء کیا
پٹرول اور ڈیزل29 اپریل کے بعد مہنگا ہوگا: راہول
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آر ایس ایس کے پروگرام کی مخالفت
منشیات اسمگلر سلیم ڈولا کو ترکیہ سے واپس لانا این سی بی کی بڑی کامیابی
منیش سسودیا کا بھی جسٹس سوارن کانتا کی عدالت میں پیش ہونے سے انکار










