Mission Director JJM visits Anantnag_ Takes on spot review of ongoing works-22

مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے اننت ناگ کا دورہ کیا ، جاری کاموں کا موقع پر جائیزہ لیا

اننت ناگ//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ( جے جے ایم ) ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے آج اننت ناگ کا دورہ کیا تا کہ مشن کے تحت جاری مختلف کاموں کا موقع پر جائیزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل اننت ناگ کے ساتھ مختلف جاری کاموں کا دورہ کیا جن میں ڈبلیو ایس ایس لوکٹی پورہ کیلئے لوکٹی پورہ میں 0.15 ایم جی ڈی ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹ ، ڈبلیو ایس ایس حسن پورہ بسغ کیلئے حسن پورہ باغ میں 0.10 ایم جی ڈی ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹ ، 55000 گیلن صلاحیت والے اوور ہیڈ ٹینک نونوانی براک پورہ اور بلبل نوگام میں 60000 گیلن صلاحیت والے او ایچ ٹی کے علاوہ پروجیکٹ کے دیگر مقامات جہاں جل جیون مشن کے تحت کام تیزی سے کیا جا رہا ہے ۔ دورے کے دوران مشن ڈائریکٹر نے مشن کے کامیاب نفاذ کیلئے مقامی برادریوں ، گرام پنچائت ممبران اور پانی سمیتیوں سے بات چیت کی ۔ انہیں بتایا گیا کہ جے جے ایم کے تحت کاموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اسے عوامی اداروں کی فعال شمولیت سے انجام دیا جا رہا ہے ۔ بعد ازاں مشن ڈائریکٹر نے ضلع میں جل جیون مشن کے نفاذ کا جائیزہ لینے کیلئے افسران کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ( چئیر مین ڈی جے جے ایم ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل اننت ناگ ، پی ایچ ای ڈویژن بیج بہاڑہ اور قاضی گنڈ کے ایگزیکٹو انجینئروں کے ساتھ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرس اور جونئیر انجینئروں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مشن ڈائریکٹر نے افسران کو ہدایت دی کہ ٹینڈرنگ اور باقی کاموں کی الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کیا جائے تا کہ کام مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو سکیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے دورے کے دوران مشن ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل درآمد کا یقین دلایا ۔