Lt Governor Manoj Sinha inaugurates INOX Multiplex Theatre in Srinagar (1)

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی این او ایکس ملٹی پلیکس تھیٹر کا اِفتتاح کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں آئی این او ایکس ملٹی پلیکس تھیٹر کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پرشری وِجے دھر اور آئی این او ایکس گروپ کے لوگوں کو مبارک بادیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی میں گزشتہ تین برسوں میں ایک بڑا سماجی و اِقتصادی اِنقلاب آیا ہے اور اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگوں کی اُمید ، خواب ، اعتماد اور اُمنگوں کی نئی صبح کا عکاس ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شوپیاں اورپلوامہ میں کثیر المقاصد سنیما ہالوں اور سری نگر میں آج پہلا ملٹی پلیکس سنیما ہال کھلنا تین دہائیوں کے بعد وادی کشمیر میں سنیما کلچر کی بحالی کی علامت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ثقافت زندگی کا ایک طریقہ ہے او رسنیما خیالات اور نظر یات کو بانٹنے کا طاقتور ذریعہ ہونے کی وجہ سے معاشرتی اَقدار اور تبدیلی کا عکاس ہوتی ہے ۔ سنیما لوگوں کو اِکٹھا کرتا ہے ۔ تفریح کے علاوہ یہ نوجوانوں کو اَپنے خوابوں کی تعاقب کے لئے اُمید یں ، خواب اور ترغیب دیتا ہے جب تک کہ وہ اسے پورا نہیں کر لیتے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ او رشوپیاں میں دو کثیر المقاصد سنیما ہالوں کے اِفتتاح کے بعد یوٹی حکومت جموں وکشمیر کے تمام اَضلاع میں کثیر المقاصد سنیما ہال تعمیر کر رہی ہے ۔ نوجوان پود میں ایک بہتر معاشرہ دیکھنے ، دوسری ثقافتوں کے بارے میں جاننے ، ایک دوسرے پر منحصر دُنیا کا حصہ بننے کی شدید خواہش ہے اور یہ اِنتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں مواقع اور مدد فراہم کرے۔اُنہوں نے کہا کہ نئے سنیما ہال او رجاری فلم شوٹنگ جموں وکشمیر اور اِنڈین فلم اِندسٹری کے درمیان بہتر رابطے کی تجدید کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئی فلم پالیسی کو خصوصی دفعات اور ترغیبات سے عملایا گیا ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو فلم کو بطور کیرئیر لینے کی ترغیب دی جاسکے۔اُنہوں نے اعلان کیا کہ ہم مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور جموںوکشمیر یوٹی میں فلم سٹی تیار کرنے کے لئے زمین کی نشاندہی کر چکے ہیں اور یہ سہولیت جلد ہی یوٹی میں شروع ہوجائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم نے متعدد ترقیاتی اقدامات کی عمل آوری کی رفتار کو تیز کیا ہے ۔جموںوکشمیر میں اگست 2019ء کے بعد ایک نیا سماجی نظام قائم ہوا ہے جو جامع ترقی ، سماجی ہم آہنگی اور بغیر کسی امتیاز کے تمام شہریوں کے لئے وسائل تک مساوی رَسائی کو فروغ دیتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور خود اعتماد ہے۔اِس موقعہ پر پر سابق ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا اور چیئر مین ایسل گروپ سبھاش چندرا نے جموںوکشمیر حکومت اور نئے اِفتتاح شدہ ملٹی پلیکس سے وابستہ سبھی کو مبارک باد دی ۔اُنہوں نے کشمیر میں سنیما ہالوں کے اِفتتاح سے تبدیلی کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی بھی ستائش کی جس میں فلم سازی کی ایک عظیم وراثت ہے اور فلم سے محبت کرنے والی بڑی آبادی ہے۔اِنڈیا ٹی وِی کے ایڈیٹر اِن چیف اور چیئرمین رجت شرما نے کہا کہ سنیما لوگوں کو متحد کرنے کا بہتر ذریعہ ہے ۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر او ریوٹی اِنتظامیہ کی اِنڈین فلم اِنڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنے اور کشمیر میں سنیما کے نئے دور کو بحال کرنے کے لئے سہولیات پیدا کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔اِس موقعہ پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئی این او ایکس گروپ شری سدھارتھ جین نے اَپنے خیالا ت کا اِظہا رکرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں نئے ملٹی پلیکس تھیٹر کا آغاز خطہ کو ملک کی تخلیقی معیشت کا حصہ بنائے گا او رملک کی سافٹ پاور کومضبوط بنانے میں اَپنا حصہ ادا کرے گا۔ایم وائی او یو این ، آئی این او ایکس ، ایم وائی او یو این سنیما سے ہم کشمیر کے سنیما شائقین کو عالمی معیار کا سنیما دیکھنے کا تجربہ ، اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی کا امتزاج ، بہترین مہمان نوازی ، بہترین سنیما کمفرٹس ،مقامی ڈیزائن ، اٹموس ڈولبے آڈیو ٹیکنالوجی ، جدید ترین تھری ڈی اور پروجیکشن ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ٹیم کا امتراج سے ایک بہترین فلم کی پیشکش کر کے ان کے دل جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم کشمیر سے اَپنی فنی تعلیم کو دنیا تک لے جانے کے منتظر ہیں۔چیئرمین ڈی پی ایس اور براڈوے تھیٹر کے مالک شری وِجے دھر نے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ اور آئی این او ایکس گروپ کا کشمیر میں سنیما ہالوں میں فلم دیکھنے کی خوشی کو واپس لانے پر اظہار تشکر کیا ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں سنیما او رفلم شوٹنگ کے سنہری دُور پر بھی روشنی ڈالی۔اِس اہم موقعہ کی مناسب سے علاقے کے سنیما شائقین کے لئے ایک خصوصی سکریننگ کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز ، سول اِنتظامیہ ، پولیس اور فوج کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ممتاز شہری بھی موجود تھے۔