dooran.in

ڈکسم کوکر ناگ میں دلخراش واقعہ مٹی کا کوٹھا مہندم

باپ بیٹے سمیت 3افراد لقمہ ایک زخمی،ایل جی منوج سنہا کا واقعے پراظہار رنج

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈکسم کو کر ناگ علاقے میں مٹی کا ایک کوٹھا مندم ہوا ہے جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت ایک ہی کنبے3افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔اس دوران جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اس واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس)کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں اتوار کی صبح ایک مٹی کا کوٹھا گر جانے سے باپ بیٹے سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ایک زخمی ہوا ہے جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔نمائندے نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ منظور احمد گورسی اپنے دیگر افراد خانہ کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھے جس دوران یہ کوٹھا اچانک مہندم ہوا ہے جس کی وجہ سے تمام افراد خانہ زندہ دب گئے۔واردات کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد ہی علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بچاو کاررروائیاں شروع کی ہے جہاں ملبے کے نیچے دبے چاروں افرادکو نکال کر فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 4میں سے3کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ہے ۔مارے گئے لوگوں کی شناخت منظور احمد گورسی ولد محمد عبد اللہ،حاجرہ بیگم زوجہ محمد حسین گورسی،اورمنظور احمد ساکنان بدہاڑ کوکر ناگ کے طور کی گئی ہے ۔حکام نے بتایا یہ واقعہ ڈکسم کی ایک بہک ماتھر پتھر میں پیش آیا ہے جہاں اطلاع موصول ہونے کے بعد بچاو کارروائیاں شروع کی گئی ہے ۔